جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-14
in کھیل
A A
تین یک روزہ میچ میں نیدرلینڈز پر پاکستان 16 رنز سے کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

ڈبلن// محمد رضوان ناٹ آؤٹ (75) اور فخر زمان (78) کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں 194 رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والے پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں صائم ایوب (6) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اگلے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اور محمد رضوان نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 140 رن کی شراکت ہوئی۔ فخر زمان نے 40 گیندوں پر چھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر (78) رن بنائے۔ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ (75) اننگز کھیلی۔ اعظم خان نے 10 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ پاکستان نے 16.5 اوورز میں تین وکٹوں پر 195 رن بنائے اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر، گریم ہیوم اور بین وائٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آئرلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستان کے بالنگ اٹیک پر قابو پاتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف شاندار شاٹس کھیلے۔ تاہم آئرلینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی اور تیسرے ہی اوور میں ہی کپتان پال اسٹرلنگ (11) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اسی اوور میں اینڈی بالبرنی بھی (16) پر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دونوں وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد لورکان ٹکر اور ہیری ٹییکٹر نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کی دھنائی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے رن بنائے۔ لورکان ٹکر نے 34 گیندوں میں (51) رن بنائے۔ ہیری ٹییکٹر نے 28 گیندوں میں (32) رن بنائے۔ کرٹس کیمفر نے 13 گیندوں میں (22)، جارج ڈوکریل (15) اور مارک ایڈیر (9) نے رن بنائے۔ گیرتھ ڈیلانی (28) اور گریم ہیوم (2) ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے تین وکٹوں پر 193 رن بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ عباس آفریدی نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور محمد عامر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معاملات کمیشن کی نوٹس میں لیکن کارروائی ندارد

Next Post

ہماری تمام تر توجہ اولمپک تیاری اور کارکردگی میں تسلسل پر مرکوز ہوگی – راحیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہماری تمام تر توجہ اولمپک تیاری اور کارکردگی میں تسلسل پر مرکوز ہوگی - راحیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.