بنگلورو،// ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر محمد راحیل محسن نے کہا کہ ایف آئی ایچ لیگ میں ہماری پوری توجہ پیرس اولمپک کی تیاریوں اور کارکردگی میں تسلسل پر مرکوز رہے گی۔
راحیل نے کہا، ’’میرے خیال میں خصوصی توجہ اولمپک کی تیاری پر ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہماری پچھلی ٹریننگ واقعی اچھی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے میچوں سے ٹیم کو اور مجھے مدد ملے گی۔ میں کئی بار ٹیم سے اندر باہر ہوتا رہا ہوں، اس لیے پیرس 2024 اولمپک کے لیے ٹیم میں جگہ یقینی بنانے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں ان میچوں کے دوران کیا کردار ادا کرتا ہوں۔ میں اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا ہدف متعین کروں گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میں بیلجیئم، جرمنی اور دیگر ٹیموں کا سامنا کرنے کے لیے پرجوش ہوں کیونکہ یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔ حالانکہ میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان کے خلاف میدان میں اترنا ایک الگ تجربہ ہے۔ میں فی الحال ان نئے مخالفین کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نےت کہا بہت سی یورپی ٹیمیں اسی طرح کی حکمت عملیوں کو استعمال کرتی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ چکما دینے کی میری صلاحیت انمول ثابت ہوگی۔”
انہوں نے ٹیم میں جگہ بنانے پرکہا، "ٹیم میں مقابلہ واقعی صحت مند ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کو بہتر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہر کھلاڑی ٹیم کی بہتری کی کوشش کرتا ہے، ٹٰم مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک اجتماعی کوشش ہوگی۔ "بلاشبہ اولمپک کے لیے ہماری کارکردگی بہتر رہے گی۔”
قابل ذکر ہے کہ راحیل نے ایف آئی ایچ پرو لیگ 2022-23 میں نیوزی لینڈ اور اسپین کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 2022 اور 2024 میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔