بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے ووٹ ڈالے ، پارٹی کارکنوں کو ہرا ساں کرنے کا لگایا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-13
in تازہ تریں
A A
ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے ووٹ ڈالے ، پارٹی کارکنوں کو ہرا ساں کرنے کا لگایا الزام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/13 مئی

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز الزام لگایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ان کی پارٹی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

فاروق نے کہا”میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ورکروں کو بند کیوں کیا گیا کیا وہ ہار سے ڈرتے ہیں“۔

این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پارٹی کے نائب صدر اور اپنے فرزند عمر عبداللہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

فاروق نے کہا”مجھے خوشی ہے آخر وہ دن آہی گیا لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے ،پتھر نہیں لگائے جاتے ہیں، بائیکاٹ نہیں ہے ، لیکن دوسری طرف گذشتہ دو دنوں سے ہماری پارٹی کے کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا ہے “۔

ان کا کہنا تھا”میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ورکروں سے ڈرتے ہیں کہ وہ ہار جائیں گے ، میں کہتا ہوں کہ وہ ضرور ہار جائیں گے “۔

فاروق نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے”ہم لوگ بار بار کہتے ہیں کہ جو ہمارے خلاف دوسرے لڑ رہے ہیں وہ ان (بی جے پی) کے ہی ایجنٹ ہیں“۔

اس موقع پر عمر عبداللہ نے کہا”ہمارے پاس اپنے ان کارکنوں کے نام بھی ہیں جن کو ہرا ساں کیا جا رہا ہے باقی صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی جماعت کے کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا ہے ، یہ انتظامیہ کی طرف سے پولنگ عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے جو قابل مذمت ہے “۔

این سی نائب صدر نے کہا”ہم عرصہ دراز سے اس دن کا انتظار کرتے تھے اورہم امید کرتے تھے کہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی کرائے جائیں گے “۔

ان کا کہنا تھا”اپنی پارٹی کی طرف سے ورکروں کو ہراساں کرنے کا الزام لگانا مذاق ہے کیونکہ یہ ان کو ہی کامیاب کرانے کے لئے کیا جار ہا ہے “۔انہوں نے سری نگر، بڈگام، شوپیاں کے لوگوں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

بی جے پی اور کانگریس نے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امید وار کھڑا نہیں کئے ہیں تاہم کانگریس، نیشنل کانفرنس کو سپورٹ کر رہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کشمیر میں سال 2019 کے بعد سب سے بڑی

پولنگ ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن: سرینگر میں گیارہ بجے تک 14.94% فیصد ووٹنگ

Next Post

سری نگر سیٹ کے لئے پولنگ جاری،ایک بجے تک 23.57 فیصد پولنگ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
لوک سبھا الیکشن: سرینگر میں گیارہ بجے تک 14.94% فیصد ووٹنگ

سری نگر سیٹ کے لئے پولنگ جاری،ایک بجے تک 23.57 فیصد پولنگ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.