منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سری نگر سیٹ کے لئے پولنگ جاری،ایک بجے تک 23.57 فیصد پولنگ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-13
in تازہ تریں
A A
لوک سبھا الیکشن: سرینگر میں گیارہ بجے تک 14.94% فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر/13 مئی
جموں و کشمیر کی سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے پیر کی صبح سے سخت سیکورٹی بند وبست اور خوشگوار موسم کے بیچ 24 امید واروں کے قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس سیٹ پر دن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر 23.57 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنگن میں سب سے زیادہ 36.62 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وسطی شالہ ٹینگ میں 15.97 فیصد، چاڈورہ میں 32.60 فیصد، چرار شریف میں 34.89فیصد، عید گاہ میں 17.79 فیصد، گاندربل میں 31.97 فیصد، حبہ کدل میں 9.50فیصد، حضرت بل میں 16.96 فیصد، کنگن (ایس ٹی) میں 36.62 فیصد، خان صاحب میں 32.0 فیصد، خانیار میں 14.12 فیصد، لالچوک میں 16.87 فیصد، پامپور میں 23.45 فیصد، پلوامہ میں 25.99 فیصد، راجپورہ میں 28.01 فیصد، شوپیاں میں 28.94 فیصد، ترال میں 23.55 فیصد اور جڈی بل میں 18.59 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
اس سیٹ کے تمام پولنگ مراکز پر پولنگ صبح کے ٹھیک 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔پانچ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں و کشمیر کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے سب سے بڑی انتخابات ہیں۔
وسطی و جنوبی کشمیر کے پانچ اضلاع سری نگر، بڈگام، گاندر بل، پلوامہ اور شوپیاں پر مشتمل سری نگر لوک سبھا سیٹ کی پولنگ کے لئے صبح سویرے سے ہی رائے دہندگان جن میں جوان، بزرگ اور خواتین شامل ہیں، کو اپنے اپنے پولنگ مراکز پر قطاروں میں دیکھا گیا۔
حکام نے آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے حلقے میں 2 ہزار 1 سو 35 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں پولنگ عملے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سمبورہ گاﺅں جو ایک زمانے میں علاحدگی پسندی کا گڑھ رہا ہے ، میں بھی صبح سے ہی پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری تھا۔
ایک 45 سالہ ووٹر نے یو این آئی کو بتایا: ‘میں پہلی بار ووٹ ڈال رہا ہوں، میری عمر 45 سال ہے ، میں آج اپنی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ووٹ ڈال رہا ہوں جو خطرے میں ہے ‘۔
ریٹرنگ افسیر سری نگر بلال محی الدین نے اچھی پولنگ ہونے کی امید ظاہر کی۔انہوں نے اتوار کی شام کہا”میں ووٹروں بالخصوص نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کو مستحکم بنانے میں اپنا رول ادا کریں“۔
بتادیں کہ سری نگر لوک سبھا نشست کے لئے گرچہ 24 امید وار میدان میں ہیں تاہم نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ، جو ایک با ثہر شیعہ لیڈر ہیں، پی ڈی پی کے وحید پرہ جو ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی پارٹی کے اشرف میر کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے ۔
اس بار کشمیر کی تین سیٹوں پر بی جے پی نے کوئی امید وار کھڑا نہیں کیا ہے جس پر پارٹی کا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
روایتی طور پر ماضی میں اگرچہ سری نگر کے رائے دہندگان علاحدگی پسندوں کی بائیکاٹ کالوں کے پیش نظر ووٹ ڈالنے سے گریز ہی کرتے تھے تاہم اس بار صورتحال مختلف ہے ۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بائیکاٹ کال کی غیر موجودگی میں اس بار ووٹنگ شرح میں نمایاں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے ۔
سال 2019 اس سیٹ کے لئے ووٹنگ شرح 14.43 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 48 ہزار 554 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی تھی۔
انتخابی کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سری نگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں اور گاندربل اضلاع کے 15 اسمبلی حلقوں پر مشتمل سری نگر پارلیمانی حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ 47 ہزار 810 ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے ووٹ ڈالے ، پارٹی کارکنوں کو ہرا ساں کرنے کا لگایا الزام

Next Post

پولنگ جاری،5 تک قریب 35.75 فیصد پولنگ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
پولنگ جاری،5 تک قریب 35.75 فیصد پولنگ ریکارڈ

پولنگ جاری،5 تک قریب 35.75 فیصد پولنگ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.