بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی ورکروں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں:فاروق

’لوگ متحد ہوکر ان بددیانت ، بے ضمیر اور عوام دشمن طاقتوںکو منہ توڑ جواب دیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کو کہا کہ ہمارے ورکروں پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا جارہاہے اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ’’میں حکومت اور انتظامیہ کر خبردار کرتا ہوں کہ اس رویہ سے اجتناب کریں ‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو زیر کرنے کی کوشش عروج پر اور اس گناہ کبیرہ کو انجام دینے کیلئے یہاں کے چند خودغرض اور ضمیر فروش سیاسی عناصر کو اکٹھا کرکے ریاستی عوام کے عزائم کو شکست دینے کوشش کی جارہی ہے ۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار سرینگر اور پانپور میں چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ رواںپارلیمانی انتخابات نے ریاستی عوام کو ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے کہ وہ بلا لحاظ مذہب و فرقہ کے متحد ہوکر ان بددیانت ، بے ضمیر اور عوام دشمن طاقتوںکو منہ توڑ جواب دیں۔انہوں نے کہا’’ یہ لوگ پہلے ہی عوام میںبدنام اور نشان زدہ ہیں۔ عوام کو معلوم ہے کہ ان کی چابی کہاں گمائی جاتی ہے اور ان کو متحدہ کرکے ریاستی عوام کو خوفزدہ اور پسپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں چند مفاد پرست لوگ ریاست دشمن اور عوام دشمن طاقتوں کے آلہ کار بن کر ذاتی دولت اور وقار کا تحفظ کرنے کی غرض سے ریاستی عوام کی تذلیل اور تحقیر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل حضرتبل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہمارے مخالفین نیشنل کانفرنس کے تئیں عوامی جوش و جذبے سے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں اور اب بی جے پی یہاں اے بی سی اور ڈی ٹیموں کی مدد کیلئے انتظامیہ کا سہارا لے رہی ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمارے ورکروں پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا جارہاہے اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میں حکومت اور انتظامیہ کر خبردار کرتا ہوں کہ اس رویہ سے اجتناب کریں ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میںآٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Next Post

’کشمیر میں کانگریس کی وجہ سے دہشت گردی تھی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

’کشمیر میں کانگریس کی وجہ سے دہشت گردی تھی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.