بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترنمول کا ووٹ بینک دراندازوں کی حمایت پر کھڑا ہے : شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-11
in قومی خبریں
A A
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

راناگھاٹ//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول حکومت پر ملک کی نمبر ایک بدعنوان حکومت ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ووٹ بینک پوری طرح سے دراندازوں کی حمایت پر کھڑا ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جگن ناتھ سرکار کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا، "ملک میں کوئی بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو نافذ کرنے اور متوا کمیونٹی کے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دینے سے نہیں روک نہیں سکتا ۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس، ترنمول اور بائیں بازو کی جماعتیں سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں اور انہوں نے اتر پردیش کے اجودھیا میں رام للا مندر کے قیام کی بھی مخالفت کی تھی۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا، ”کیا وہ رام للا مندر کی تعمیر کو روکنے میں کامیاب ہوئے ؟ نہیں، وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ یہاں کے ووٹروں نے نریندر مودی کو 2019 میں دوسری بار وزیر اعظم بنایا تھا اور بالآخر 22 جنوری 2024 کو رام للا کی پرتشٹھا کردی گئی ۔
انہوں نے ووٹروں سے تقریباً 14 منٹ تک نان اسٹاپ خطاب کیا اور ممتا بنرجی حکومت کے کئی بدعنوانی کے معاملات گنائے ، راشن گھپلہ سے لے کر کوئلہ کی دراندازی، جانوروں کی اسمگلنگ، اساتذہ کی تقرری اور وزیر کی رہائش گاہ سے ناجائز رقم کی ضبطی تک۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی حکومت مفت راشن کے بارے میں بھی جھوٹ بول رہی ہے ، جو دراصل مودی حکومت کا تعاون ہے اور اگلے پانچ برسوں میں جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سندیشکھلی کی خواتین کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا کہ بی جے پی کسی بھی مجرم کو آزاد نہیں ہونے دے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس، ترنمول اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اتحاد بنا کر آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی مخالفت کرنے کی کوشش کی، لیکن مودی حکومت اسے منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں کامیاب رہی۔
مسٹر شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 400 کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے ‘کمل’ کے نشان کو ووٹ دیکر بنگال میں کم از کم 30 لوک سبھا سیٹوں پر جیت یقینی بنائیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے کیجریوال کو ضمانت ملنے کا خیر مقدم کیا

Next Post

نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.