ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بجلی:الیکشن اچھے ہیں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

الیکشن اچھے ہیں… جی ہاں ہم سچ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن اچھے ہیں… اس لئے اچھے نہیں ہیں کہ آپ اپنی پسند کی حکومت کو چن سکتے ہیں… نہیں صاحب اس لئے نہیں… بلکہ اس لئے الیکشن اچھے ہیں کہ …الیکشن پاور دیتا ہے… اجی حکومت والا پاور اور اختیار نہیں بلکہ بجلی والا پاور… وہ کیا ہے کہ سرینگر میںاچانک بجلی سپلائی میں بہتری آئی ہے… اتنی بہتری ہم نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے… اس کا ہم پہلی بار مشاہدہ کررہے ہیں… اس سے پہلے بار ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں… پہلی بار ہم دیکھ رہے ہیں کہ۷x۲۴ بجلی کی فراہمی کا کیا مطلب ہو تا ہے… کہ … کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی جانے کا نام نہیں لے رہی ہے… وہ بجلی جو صرف ایک ہفتے پہلے آنے کا نام نہیں لے رہی تھی… اور ہر تین گھنٹوں کے بعد تین گھنٹوں کیلئے کسی اور کے ساجن کی سہیلی بن جاتی تھی… اب اچانک اتنی وفادار ہو گئی ہے … ہماری وفادار ہو گئی ہے کہ…کہ اللہ میاں کی قسم پہلے پہل ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ …کہ یہ ہمارے ساتھ ‘ شہر سرینگر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے کہ ہمیں اتنی بجلی کی عادت بھی تو نہیں ہے… بھلا ہو ہمارے ایک دوست کا جس نے ہماری اس الجھن کو سلجھا دیا … یہ کہتے ہو ئے سلجھا دیا کہ… کہ بجلی… سرینگر میں ۷x۲۴ بجلی اس لئے دستیاب ہے کیونکہ آئندہ کچھ ایک دنوں میں یہاں… سرینگر کے پارلیمانی حلقے میں الیکشن ہو نے والے ہیں… ووٹنگ ہو نے والی ہے… اب ہم یہ تو نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ ہمارے اس دوست کی اس بات میں کتنی حقیقت ہے… لیکن… لیکن یہ حقیقت ہے کہ شہر میں ایک ہفتے سے بجلی سپلائی میں ایک سو نہیں بلکہ ایک ہزار فیصد بہتری آئی ہے… اچانک سے کے پی ڈی سی ایل نے بجلی کی پیداوار میں کمی کا رونا ،رونا بند کردیا ہے… رام بن علاقے میں حالیہ بارشوں سے بجلی ٹاوروں کو ہوئے نقصان کی بھی کوئی بات نہیں کررہا ہے… سچ تو یہ ہے کہ کوئی بات ہی نہیں کررہا ہے… یہ بات کہ آخر یہ بجلی آئی کہاں سے جو ہمیں فراہم کی جا رہی ہے… اور اگر یہ بات سچ ہے کہ بجلی کی فراہمی کا تعلق الیکشن سے ہے تو… تو صاحب پھر ہم ضرور کہیں گے کہ… کہ الیکشن اچھے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کشمیر میں تیز آندھی چلنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان، متعدد درخت اکھڑ گئے

Next Post

جیت کر بھی ان سے کوئی توقع نہیں!

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جیت کر بھی ان سے کوئی توقع نہیں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.