اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان میں ہندوؤں کی آبادی۷۸ فیصد اور مسلمانوں کی ۱۴ فیصد:حکومتی رپورٹ

’اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اقلیتیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ حقیقت میں ہندوستان میں پھل پھول رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-10
in مقامی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی۔پی ایم) کی طرف سے شائع ایک مطالعہ کے مطابق۱۹۵۰ اور۲۰۱۵ کے درمیان ہندوستان کی اکثریتی ہندو آبادی کے حصے میں۸۱ء۷ فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ مسلم برادری کے حصے میں اسی مدت میں۱۵ء۴۳ فیصد اضافہ ہوا۔
’مذہبی اقلیتوں کا حصہ:ایک کراس کنٹری تجزیہ ‘کے عنوان سے کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں ہندوستان میں ہندو آبادی کا حصہ۸ء۷ فیصد کم ہوکر۰۶ء۷۸ فیصد رہ گیا ہے۔
اس کے برعکس مسلم اور عیسائی آبادی کا حصہ اسی مدت میں بالترتیب ۱۵ء۴۳ فیصد بڑھ کر ۰۹ء۱۴ فیصد اور ۴ء۵ فیصد بڑھ کر ۳۶ء۲ فیصد ہو گیا۔
اسی طرح سکھ اور بدھ مت کی آبادی کا حصہ اسی مدت کے دوران بالترتیب ۸۵ء۱ فیصد اور۸۱ء۰ فیصد تک بڑھ گیا۔ حالانکہ، آبادی میں جین اور پارسیوں کا حصہ گھٹ کر۲۰۱۵ میں بالترتیب۳۶ء۰ فیصد اور۰۰۴ء۰ فیصد رہا۔
کونسل کی جانب سے کیے گئے مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ یہ تبدیلیاں کیوں ہوئیں، بلکہ یہ دیکھنے کے لئے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا کہ کیا اقلیتوں کو معاشرے میں کم یا زیادہ نمائندگی مل رہی ہے۔
مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں تنوع کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔ پسماندہ طبقوں کے لئے بہتر زندگی کے نتائج کو فروغ دینا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ نچلی سطح کے نقطہ نظر کے ذریعے پرورش کا ماحول اور معاشرتی مدد فراہم نہ کی جائے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ پڑوس بھر سے اقلیتی آبادی دباؤ کے وقت ہندوستان آتی ہے‘‘۔
اس میں پایا گیا کہ کئی ہمسایہ ممالک نے اپنی اکثریتی برادری کی آبادی میں اضافہ دیکھا ہے۔ مالدیپ کے علاوہ تمام مسلم اکثریتی ممالک میں اکثریتی مذہبی فرقے کے حصے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پانچ غیر مسلم اکثریتی ممالک میں سے صرف سری لنکا اور بھوٹان میں اکثریتی آبادی کے حصے میں اضافہ دیکھا گیا۔
مطالعے میں کہا گیا ہے’’ہم ہندوستان کے ساتھ جغرافیائی قربت کی وجہ سے ان ممالک میں آبادیاتی تبدیلیوں کی ساخت کو نوٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان کی آبادی میں کسی بھی اہم اتار چڑھاؤ کا ہندوستان کی سیاست اور پالیسیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے‘‘۔
مطالعے کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کئی حلقوں کے شور کے برعکس، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اقلیتیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ حقیقت میں ہندوستان میں پھل پھول رہی ہیں اور یہ خاص طور پر جنوبی ایشیائی پڑوس کے وسیع تر تناظر میں قابل ذکر ہے جہاں اکثریتی مذہبی فرقے کا حصہ بڑھا ہے اور بنگلہ دیش‘پاکستان، سری لنکا، بھوٹان اور افغانستان جیسے ممالک میں اقلیتوں کی آبادی خطرناک حد تک سکڑ گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘….کانگریس شریعت اور قرآن کی بنیاد پر تلنگانہ چلانا چاہتی ہے:وزیر داخلہ

Next Post

کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.