ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘….کانگریس شریعت اور قرآن کی بنیاد پر تلنگانہ چلانا چاہتی ہے:وزیر داخلہ

’ بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آئی تو مسلم ریزرویشن کو ختم کرے گی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-10
in اہم ترین
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

حیدر آباد//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ ۲۰۲۴ کا الیکشن راہل گاندھی بمقابلہ نریندر مودی ہے اور یہ ترقی کیلئے ووٹ اور جہاد کے لئے ووٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔
تلنگانہ کے بھونگیر لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی ’بھارتیہ گارنٹی‘ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ’چینی گارنٹی‘ کے درمیان مقابلہ ہے۔
کانگریس، بی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کوخوشنودی کا تکونہ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں رام نومی جلوس نہیں نکالنے دیتی ہیں اور وہ سی اے اے کی بھی مخالفت کرتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا’’یہ لوگ’حیدرآباد لبریشن ڈے‘ (۱۷ ستمبر) منانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ یہ لوگ سی اے اے کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ لوگ شریعت اور قرآن کی بنیاد پر تلنگانہ چلانا چاہتے ہیں‘‘۔
شاہ نے کہا کہ بی جے پی اب تک لوک سبھا انتخابات کے تین مرحلوں میں تقریباً۲۰۰ نشستیں حاصل کرے گی اور تلنگانہ کو پارٹی کو ۴۰۰ نشستوں کے ہدف کو عبور کرنے میں مدد کرنے کیلئے ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی نے ۲۰۱۹ میں تلنگانہ کی۱۷ لوک سبھا سیٹوں میں سے چار پر کامیابی حاصل کی تھی اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ بی جے پی موجودہ انتخابات میں ۱۰سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
شاہ نے پیش گوئی کی کہ تلنگانہ میں ڈبل ڈیجٹ اسکور وزیر اعظم مودی کو ۴۰۰ نشستوں کو عبور کرنے میں مدد دے گا۔
کانگریس کے اس الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرے گی اور ریزرویشن کو ختم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ کانگریس جھوٹ بول کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی کوٹہ ختم کردیں گے لیکن انہوں نے گزشتہ ۱۰سالوں سے مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں رہنے کے باوجود ایسا نہیں کیا۔ لیکن تلنگانہ میں کانگریس نے مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دے کر ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن پر ڈاکہ ڈالا۔ شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو مسلم ریزرویشن کو ختم کرے گی اور ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کوٹے میں اضافہ کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگرچہ راجستھان اور تلنگانہ کے لوگوں کا کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، لیکن بھونگیر کے لوگ کشمیر کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دفعہ ۳۷۰ کے خاتمے پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی نے دہشت گردی ، نکسل ازم کو ختم کیا ہے اور ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی، بی آر ایس اور کانگریس’خوش نودی کی اے بی سی‘ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کشمیر میں انتخابی مہم شیڈول کے مطابق چلانے کو یقینی بنائے

Next Post

ہندوستان میں ہندوؤں کی آبادی۷۸ فیصد اور مسلمانوں کی ۱۴ فیصد:حکومتی رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

ہندوستان میں ہندوؤں کی آبادی۷۸ فیصد اور مسلمانوں کی ۱۴ فیصد:حکومتی رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.