ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر مقامی مزدوروں سے بھری کشتی جہلم میں ڈوب گئی، دو غرقاب ‘سات کو بچایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جنوبی ضلع پلوامہ کے ہاٹی وارہ اونتی پورہ میں بدھ کی شام کو غیر مقامی مزدوروں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، سات مزدور کسی طرح کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ دو مزدور غرقآب ہوئے ۔
پولیس ، سی آر پی ایف ، این ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اونتی پورہ کے ہاٹی وارہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب غیر مقامی مزدوروں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں الٹ جانے سے کشتی میں سوار نو مزدور پانی میں ڈوب گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ جائے وقوع پر موجود افراد نے فوری طورپر کشتیاں نکال کر سات مزدوروں کی جان بچائی ۔
عین شاہدین جو اس کشتی میں سوار تھے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ گھاس کاٹنے کے بعد کشتی میں سوا ر ہو کر گھر کی طرف جا رہے تھے تو اس دوران کشتی اچانک الٹ گئی جس وجہ سے نو افراد پانی میں ڈوب گئے ۔انہوں نے بتایا کہ کنارے پر موجود مقامی لوگوں نے فوری طورپر کشتیاں نکالی اور چھ مزدوروں کو صحیح سلامت کنارے تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو مزدوروں کو پانی کے بہاو نے بہا کر لیا اور ان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔غرقآب ہوئے مزدوروں کی شناخت روی اور ہمانشو ساکنان اترپردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف اور ایس ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تاکہ غرقآب ہوئے دو غیر مقامی مزدوروں کی لاشیں جلدازجلد باز یاب کی جا سکیں۔
بتادیں کہ ۱۶؍اپریل کو سری نگر کے گنڈ تل بٹوارہ میں طلاب سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت چھ جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہنوز لاپتہ ہے ۔
گنڈ تل بٹوارہ میں پیش آئے سانحہ کے بعد صوبائی انتظامیہ نے کشتی بانوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی جاکیٹ کے بغیر کسی کو دریائے جہلم اور دوسری آبی پناہگاہوں میں کشتیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر ملک میں کوئی پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر جاتا ہے تو وہ راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس ہے:شاہ

Next Post

شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

شوپیاں میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.