پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگر ملک میں کوئی پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر جاتا ہے تو وہ راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس ہے:شاہ

’مودی پاکستانی گولی کا توپ سے جواب دیں گے‘.....چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//(ویب ڈیسک)
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کی طرف سے چلائی جانے والی ہر گولی کا جواب توپ کے گولے سے دیا جائیگا۔
شاہ مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار راؤ صاحب دانوے کے لئے وسطی مہاراشٹر کے جالنہ لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کی ہر گولی کا جواب توپ کے گولے سے دیا جائیگا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ انتخابات کے بعد وزیر اعظم کون ہوگا لیکن اپوزیشن کے انڈیا بلاک میں ابھی اس معاملے پر فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
شاہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اگر کوئی پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر جاتا ہے تو وہ راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا’’وزیر اعظم مودی سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک (پاکستان کے خلاف) کرتے ہیں، لیکن راہل گاندھی ان پر سوال اٹھاتے ہیں۔ مودی نے نکسل ازم کا خاتمہ کیا، لیکن راہل گاندھی اس پر سوال اٹھاتے ہیں‘‘۔
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ٹھاکرے نے ایک ایسی پارٹی (کانگریس) کے ساتھ اتحاد کیا ہے جو طلاق ثلاثہ کو واپس لانا چاہتی ہے اور ملک کو شرعی قانون کے مطابق چلانا چاہتی ہے۔
کیا اس ملک کو مسلم پرسنل لاء کی بنیاد پر چلایا جا سکتا ہے؟ کسی آئینی عہدے کی خاطر ادھو اب ایسی پارٹیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں واپس آتی ہے تو وہ رام مندر پر بابری مسجد کا تالا لگا کر گناہ کرے گی۔
اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔ ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ۔ا س مرتبہ انڈیا اتحاد ۵سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے ،یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا۔ اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کے سامنے وکست ہندوستان اوروکست تلنگانہ کا خواب ہے ۔
مودی نے کہا’’دنیا میں ہر جگہ عدم استحکام، بدامنی اور بحران ہے ۔ ایسی صورتحال میں کیا ملک کی کمان غلط ہاتھوں میں دی جا سکتی ہے اسی لیے ملک کہہ رہا ہے پھر ایک بار مودی سرکار‘‘؟
وزیر اعظم نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد دو چیزیں واضح ہو گئی ہیں، پہلی عوام این ڈی اے کے وجئے رتھ کو تیز رفتاری سے آگے لے جا رہے ہیں، دوسرا، کانگریس محدب عدسہ سے اپنی نشستوں کو ڈھونڈ رہی ہے ۔
مودی نے کہاکہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر آج وہ ایک اور بات کہہ سکتے ہیں کہ چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے کے لیے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شی جن پنگ سربیا کے سرکاری دورے پر بلغراد پہنچے

Next Post

غیر مقامی مزدوروں سے بھری کشتی جہلم میں ڈوب گئی، دو غرقاب ‘سات کو بچایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

غیر مقامی مزدوروں سے بھری کشتی جہلم میں ڈوب گئی، دو غرقاب ‘سات کو بچایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.