جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رام بن میں زیر تعمیر سرنگ کا حصہ ڈھہ گیا ‘ مزدور کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-21
in اہم ترین
A A
رام بن میں زیر تعمیر سرنگ کا حصہ ڈھہ گیا ‘ مزدور کی لاش بر آمد

RAMBAN, MAY 20 (UNI):- Search and resuce operation is underway after the front portion of an under construction tunnel collapsed at Khooni Nala in Ramban on Friday. UNI PHOTO-61U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
امدادی کارکنوں نے جمعہ کو رامبن ضلع میں جموں سرینگر شاہراہ پر زیر تعمیر سرنگ کے ملبے تلے پھنسے دس مزدوروں میں سے ایک کی لاش نکالی۔
ایک مقامی نیوز ایجنسی‘نے ایس ایچ او رامسو نہیم متو کے حوالے سے بتایا کہ ایک مزدور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔
پھنسے ہوئے مزدوروں کی شناخت بنگالی جادھو رائے (۲۳)، گوتم رائے (۲۲)، سدھیر رائے (۳۱)، دیپک رائے (۳۳) اور پریمل رائے (۳۸)، آسام کے ۲۶ سالہ شیوا چوہان، نیپالی باشندے نوراج چوہدری (۲۶) اور کشی رام (۲۵) کے طور پر کی گئی ہے۔ اور جموں و کشمیر کے دو رہائشیوں کی شناخت مظفر‘۳۸؍ اور عشرت(۳۰) کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمی کارکنوں میں سے دو کی شناخت ۳۳ سالہ وشنو گولا کے طور پر ہوئی ہے جو جھارکھنڈ اور جموں کشمیر کے ۲۶ سالہ امین کے طور ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ پھنسے ہوئے مزدوروں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ ملبہ ہٹانے میں ان کے مقام تک کئی گھنٹے لگیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک زیر تعمیر چار لین والی ٹنل کا ایک حصہ درمیانی شب کو گر آیا جس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف ۱۳مزدور پھنس کر رہ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جس دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سلرا کمپنی کے مزدور ملبے کے نیچے آگئے ہیں جنہیں باہر نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر رام بن، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی رام بن اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور وہ ریسکو آپریشن کی از خو دنگرانی کر رہے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹنل کا ایک حصہ گر آنے کے بعد دس مزدور لاپتہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکو آپریشن شروع کیا ہے ۔اُن کے مطابق رات بارہ بجے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری پنڈت صبر سے کام لیں:منوج سنہا

Next Post

رام بن میں منہدم ٹنل میں بچاؤ کارروائی جاری‘ ایک اور لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
رام بن میں زیر تعمیر سرنگ کا حصہ ڈھہ گیا ‘ مزدور کی لاش بر آمد

رام بن میں منہدم ٹنل میں بچاؤ کارروائی جاری‘ ایک اور لاش بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.