سرینگر//
لداخ لوک سبھا سیٹ کیلئے حاجی حنیف اور سجاد کرگلی نے جمعہ کے روز آزاد امید واروں کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
اس موقع پر سجاد کرگلی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا’’میں ایک آزاد امید وار کی حیثیت الیکشن لڑ رہا ہوں اور میں نئی نسل کی آواز بن کے کھڑا ہوا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’مجھے لداخ کے عوام پر پورا اعتماد ہے کہ وہ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے سرینگ نمگیال جبکہ بی جے پی نے اس سیٹ کیلئے تاشی گیال شن کو کھڑا کیا ہے ۔لداخ لوک سبھا سیٹ کیلئے ۲۰مئی کو پولنگ ہوگی۔
حکام کے مطابق اس لوک سبھا سیٹ کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد ایک لاکھ۸۲ہزار۵سو۷۱ہے جن میں سے۹۲ہزار ۷سو ۳مرد جبکہ۹۰ہزار۸سو ۶۷خواتین ووٹرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے۵۷۷پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔