اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ‘کشمیر میں خطرے کی گھنٹی بجنے لگ گئیں

سطح ابھی خطرے کو نشان تک نہیں پہنچ گئی/سرینگر میں انخلا کا منصوبہ تیار‘کئی علاقوں میں بارش کا پانی داخل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in مقامی خبریں
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے سنگم گیج میں پانی کی سطح رات آٹھ بجے ۱۸ فٹ کے’خطرے کے نشان‘ کو چھونے کے فاصلے پر تھی۔
محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پانی کی سطح۹۱ء۱۶ فٹ ریکارڈ کی گئی تھی اور جیسے ہی یہ ۲۱ فٹ کے نشان کو عبور کرتی ہے ، سیلاب کا اعلان کیا جاتا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر کے رام منشی باغ میں خطرے کی سطح ۱۸ فٹ اور سیلاب کی سطح۲۱ فٹ کے مقابلے میں پانی۱۴ فٹ تھا۔
افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اشم میں، جب سیلاب کا الارم بجایا گیا تو جہلم کی سطح۱۴ فٹ تھی۔
کچھ معاون ندیوں کے بارے میں افسر نے بتایا کہ کھڈوانی کے وشو نالے میں پانی کی سطح۷۴ء۷ میٹر، واچی کے مقام پر رامبیارا نالے میں۶۸ء۱ میٹر جبکہ بٹ کوٹ میں نالہ لڈر میں۶۰ء۰ میٹر تھی۔
۲۰۱۴ میں آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک بمنہ کے کئی علاقے زیر آب آ گئے تھے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سیلابی چینل کا پانی رہائشی علاقوں کے اندر بہہ گیا ہے۔
دریں اثنا محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور پرسکون رہیں۔افسر نے مزید کہا’’براہ کرم پرسکون رہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور افواہوں پر دھیان نہ دیں‘‘۔
سری نگر میں حکام نے موسم گرما کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جاری مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انخلا کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں کرسو پدشاہی باغ، مہجور نگر، چارلی پورہ، گنڈ چندل، نائک پورہ اور کرسو گھاٹ کے لوگوں کو صنعت نگر میرج ہال منتقل کیا جائے گا اور رام باغ، اولڈ برزلہ، گنگ بگھ، بلبل باغ کے رہائشیوں کو میرج ہال گوری پورہ منتقل کیا جائے گا۔
فیز ٹو میں جواہر نگر، لال منڈی، اخراج پورہ کے رہائشیوں کو ایرا کمپلیکس رام باغ اور گوگجی باغ، سولنہ، آلوچی باغ اور مگرمل باغ کے رہائشیوں کو ایم ای ٹی ہائی اسکول راوت پورہ منتقل کیا جائے گا۔
فیز ٹو کے تحت ہی مائسمہ، گاؤ کدل، کوکر بازار، شیخ باغ، ابی گوجر اور سمندر باغ بربر شاہ کے رہائشیوں کو آئی ایم پی اے منتقل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسمی صورتحال: آج تمام اسکول بند رہیں گے :صوبائی کمشنر

Next Post

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سرینگر،جموں شاہراہ کی فوری بحالی کیلئے فوج کی خدمات حاصل

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.