منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خراب موسمی صورتحال: آج تمام اسکول بند رہیں گے :صوبائی کمشنر

کشمیر یونیورسٹی نے آج ہو نے والے امتحانات کو ملتوی کیا ‘نئی تاریخیں بعد میں دی جائیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in اہم ترین
A A
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

Div Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے پیر کو کہاکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کے روز وادی کے سبھی اضلاع میں اسکول بند رہیں گے ۔
صوبائی کمشنر نے کہاکہ آج رات آفیسران کو فیلڈ میں تعینات رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بدھوری نے کہاکہ شمالی ضلع کپواڑہ کے نالہ پہرو میں طغیانی آنے کے باعث وہاں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں سال ۱۹۹۰کے بعد نالہ پہرو میں پانی کی سطح اتنی بڑھ گئی ۔
صوبائی کمشنر کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں اور پانی خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے ۔
بدھوری نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں نالہ ویشو میں پانی خطرے کے نشان کو چھو گیا لہذا یہاں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہے اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔
صوبائی کمشنر نے مزید بتایا کہ درمیانی شب سرینگر کے رام منشی باغ میں بھی پانی الرٹ لیول تک پہنچ سکتا ہے تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ کل سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔
بدھوری نے بتایا کہ آج رات تمام آفیسران فیلڈ پر تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگانی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ کل یعنی منگل کے روز سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں احتیاطی طورپر اسکول بند رہیں گے ۔
صوبائی کمشنر کشمیرنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔
اس دوران مسلسل بارش اور پانی بھرجانے کے پیش نظر وادی میں پیر کو کئی علاقوں میں اسکول بند رہے اور درس و تدریس کا عمل معطل رہا۔
طلباء کی حفاظت کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پرپیر کو کپواڑہ ضلع کے تمام اسکولوں میں کلاس کا کام معطل کردیا گیا ۔ تاہم، تدریسی / غیر تدریسی عملہ صورتحال کی نگرانی اور اپنے متعلقہ اداروں کے ادارہ جاتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دیتا رہا۔
اس کے علاوہ دوڈہ ‘رام بن‘بانڈی پورہ اور گریز میں بھی آج درس و تدریس کا عمل معطل رہا ۔
سب ڈویڑن کنگن کے دائرہ اختیار میں آنے والے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کی حفاظت اور فلاح و بہبود کیلئے پیرکو کلاس ورک معطل رہا۔
ادھر موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے کل منگل کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ امیدواروں کی جانکاری کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ۳۰؍ اپریل کو ہونے والے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ نئی تاریخیں جلد ہی جاری کی جائیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰ ہٹائے جانے سے متعلق نظرثانی درخواست پر یکم مئی کو سماعت

Next Post

جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ‘کشمیر میں خطرے کی گھنٹی بجنے لگ گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ‘کشمیر میں خطرے کی گھنٹی بجنے لگ گئیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.