پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ الیکشن موخر کیا گیا تو عدالت جائیں گے

آنے جانے کیلئے صرف مغل روڈ ہی آپشن نہیں :تاریگامی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in اہم ترین
A A
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

سرینگر//
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد یوسف تاریگامی نے اننت ناگ ‘راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ الیکشن موخر کئے گئے تو وہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔
تاریگامی نے ساتھ ہی کہا کہ اگر اس سیٹ کے انتخابات کو موخر کیا گیا تو ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ راستہ بند ہوانے کو انتخابی عمل کو ری شیڈول کرنے کے لئے بہانہ نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔
کمیونسٹ لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
تاریگامی نے کہا’’بعض پارٹیوں کی طرف سے کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں سے اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے الیکشن موخر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اگر ایسا کیا گیا تو وہ بڑی نا انصافی ہوگی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’راستے دو تین دن بند ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کو الیکشن موخر کرنے کے لئے بہانہ نہیں بنایا جاسکتا ہے ، مغل روڈ کے علاوہ بھی سڑکیں ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے‘‘۔
کمیونسٹ لیڈر نے کہا’’بی جے پی ایسا اس لئے کر رہی ہے کیونکہ جموں میں لوگوں نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اب وہ کسی نہ کسی بہانے پر اس سیٹ کے انتخابات کو موخر کرانا چاہتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو ہم باقی پارٹیوں کے ساتھ مل کر عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور الیکشن کمیشن کی طرف بھی رجوع کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن موخر کرنے سے الیکشن کمیشن کی اعتباریت بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔
تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی کا بیانیہ پنکچر ہوا ہے اور اب بر سر اقتدار جماعت کے لیڈر غیر آئینی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ آئے یا نہ آئے لیکن ہر پارٹی کو ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہئے اور ملک کی سالمیت کو ہمیشہ بر قرار رکھا جانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا الائنس کا منشور میں نفرت کی دیواروں کو کم کرنے پر مبنی ہے ۔
وادی میں بجلی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کمیونسٹ لیڈر نے کہا کہ اس موسم میں پانی وافر مقدار میں ہونے سے بجلی زیادہ پیدا ہوتی ہے اور کٹوتی کا شیڈول کم ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا’’لیکن آج وادی میں ۱۰گھنٹے بجلی دینے کے وعدے کو بھی پورا نہیں کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف بجلی فیس میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر لوگ سبھا سیٹ کیلئے اپنی پارٹی کی حمایت کریں گے:جبار

Next Post

آہوں اور سسکیوں کے بیچ ولیج ڈیفنس گارڈ سپرد خاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post
کالاکوٹ جھڑپ: کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک

آہوں اور سسکیوں کے بیچ ولیج ڈیفنس گارڈ سپرد خاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.