جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کہیں عمر عبداللہ این سی کو بھی…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اے ‘ بی سی کا خوب ورد ہو رہا ہے… اے ٹیم‘ بی ٹیم ‘ سی ٹیم کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور… اور اس میں اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ پیش پیش ہیں… وہ کون سی جماعت نہیں ہے‘ وہ کون سی سیاسی پارٹی نہیں ہے جس کو عمر عبداللہ بی جے پی کی کوئی ٹیم نہیں قرار دے رہے ہیں…سجاد لون کی پیپلز کانفرنس‘ الطاف بخاری کی اپنی پارٹی ہو ‘آزاد صاحب کی ڈی پی اے پی … عمر عبداللہ ان سبھی جماعتوں کو بی جے پی کی د ر پردہ جماعتیں قرار دیتے ہیں اور… اور سچ پو چھئے تو ان تینوں جماعتوں کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہے… کہ… کہ ان تینوں جماعتوں کا جو قول و فعل رہا ہے… یا جو قول و فعل ہے وہ بھی اپنے عمر صاحب کے اس الزام کی توثیق کرتے ہیں جو این سی کے سابق وزیر اعلیٰ ان تین جماعتوں کے بارے میں کہتے رہتے ہیں… لیکن صاحب پی ڈی پی؟مانا کہ کشمیر میں بی جے پی کو لانے اور اس کی یہاں اپنی جڑوں کو مضبوط کرنے میں پی ڈی پی کا کلیدی رول رہا ہے… پی ڈی پی کی وجہ سے بی جے پی کشمیر میں… جی ہاں کشمیر میں اقتدار میں آگئی اور… اور اس کا ایک لیڈر یہاں نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوا… لیکن… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ آج کے دن بھی پی ڈی پی کو بی جے پی کی کوئی ٹیم قرار دیا جائے کہ … کہ مانتے ہیں کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے… یعنی اس کا یہ مطلب ہوا کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے … لیکن آج کے دن میں پی ڈی پی ‘ بی جے پی کی کوئی ٹیم ہو… اے بی یا سی یہ ممکن نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔پھر عمر عبداللہ پی ڈی پی کے بارے میں بھی ایسا کیوں کہہ رہے ہیں تو… تو صاحب ہمیں لگتا ہے کہ این سی نائب صدر کو دوسری حریف جماعتوں کو بی جے پی کی ٹیمیں قرار دینے کی عادت سی پڑ گئی ہے… یہ جناب اب اس کے عادی ہو گئے ہیں… اور ان کی عادت اتنی گہری ہے کہ… کہ اللہ میاں کی قسم ہمیں ڈر ہے کہ کہیں عمرعبداللہ اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کو بھی بی جے پی کی کوئی ٹیم نہ قرار دیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ

Next Post

سمارٹ سٹی کی سمارٹ خستہ حالت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سمارٹ سٹی کی سمارٹ خستہ حالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.