اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

چنائو کمیشن اپنی حیثیت کھو رہا ہے

جمہوری فضا مکدر بنائی جارہی ہے لیکن کمیشن خاموش ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

آبادی کے مختلف طبقوں کے درمیان منافرت کے بیج بونے ، رواداری کو پارہ پارہ کرنے، قبرستان اور شمشان سے منسوب اختراعی قصے کہانیاں گھڑنے، ملک کی دوسری بڑی اکثریت کو گھِس پٹے اور دراندازی قراردینے اور اسی ۱۴؍ فیصد آبادی کو ۸۰؍ فیصد آبادی کے مذہبی عقیدوں کے لئے ایک خطرہ کے طور پیش کرکے آبادی کے مختلف طبقوں میںڈر، خوف اور ہراسگی کا ماحول برپا کرنے کی دانستہ ، شعوری اور منظم نریٹو کو بار بار زبان دے کر الیکشن پراسیس کے تناظرمیں فضاکو مکدر بنانے کی کوششوں پر چنائو کمیشن کی پراسرار خاموشی اور بے اعتنائی اس ادارہ کی غیر جانبداری اور آزادانہ کردار پر سوالات کا انبوہ کھڑا کر تاجارہاہے۔
اعلیٰ چنائو کمشنر نے پالیمانی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کرنے کے دوران اپنی غیر جانبدارانہ ، منصفانہ طرزعمل اور تمام پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع اور سہولیات وقف رکھنے کے تعلق سے جو بلند بانگ دعویٰ کئے تھے وہ دعویٰ اعلان کے محض چند ہفتوں کے اندر ہی زمین بوس ہو کر غلط اور پُر فریب ثابت ہورہے ہیں۔ کیا وہ لوگ جو سیاست کاروں کا رنگ بہ رنگے چوغے زیب تن کرکے نفرت کا پرچار کررہے ہیں، وہ لوگ مخصوص آبادی کے مذہبی جذبات اور عقیدوں پر مجرمانہ حملہ آور ہورہے ہیں، وہ لوگ جو ملک کی دوسری بڑی اکثریت کو درانداز کے طور پیش کرکے اپنی افلاس ذدہ اور متعصبانہ سوچ کا برملا اظہار کررہے ہیں ، کیا وہ لوگ جو خود کئی کئی بچوں اور بہن بھائیوں کی اپنے گھروں کی چار دیواریوں کے اندر فوج رکھتے ہیںآبادی کے مخصوص طبقے کو زیادہ بچے پیدا کرنے والا طبقہ یا فرقہ قرار دے کردانستہ طور سے زہر افشانی کا مرتکب ہورہا ہے کی یہ زبان درازیاں جہاں ملک کی سالمیت، رواداری اور فرقہ وارانہ یکجہتی اور بھائی چارہ کے منافی ہیں وہیں الیکشن کمیشن کے اپنے مرتب کردہ اور وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی ضد نہیں، اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں تو عوام کے سامنے آکر اپنی پوزیشن واضح کرے۔
الیکشن کمیشن نہ صاف چھپ رہا ہے اور نہ صاف طور سے سامنے آرہا ہے کے مصداق کام کرکے ملک کی جمہوری روایات، جمہوری فضا اور جمہوری اداروں کے ساتھ ساتھ آئین کی دانستہ پامالی کا مرتکب ہی نہیں ہورہا ہے بلکہ ان عنصروں کی بھی حوصلہ افزائی کررہا ہے جو آبادی کے مختلف طبقوں میں منافرت کا زہر بورہے ہیں اور رواداری اور یگانگت کیلئے سم قاتل بن رہے ہیں ۔ اس تعلق سے یہ آئینی ادارہ نہ صرف اپنی آواز اور اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے بلکہ عوام کا اس پر سے بھروسہ اوراعتماد بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ختم ہونے کی دہلیز پر دستک دیتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ امر بار بار واضح کیا جاتا رہا ہے کہ چناوی عمل میںمذہبی نظریات ، مذہبی عقیدوں، ذات پات ،نسل رنگ اور فرقہ واریت کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے اور نہ ایسا راستہ اختیار کرنے کی کسی پارٹی یا اُمیدوار کو حاصل ہونا چاہئے۔ لیکن چنائو کمیشن اس مخصوص طرز عمل کو بھی روکنے اور قدغن لگاکر مرتکب افراد اور پارٹیوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنے میں اب تک صریح ناکام ہے۔ اگر کمیشن تمام تر عجلت اور سرعت کے ساتھ خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات اُٹھا چکا ہوتا تو آج کوئی اس نوعیت کی شرانگیزی اور نفرت سے عبارت بیان بازی کی جرأت نہیں کرتا، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ جو کرنے والے تھے انہیں چنائو کمیشن کا بیرونی دروازہ دکھایاجاتارہا۔ کہاں لواسہ اور کہاں ٹی این سیشن اور کہاں وہ دوسرے جنہوںنے چنائو کمیشن کا آزادانہ اور خود مختار کردار کو ہر ممکن سطح پر تحفظ عطا کیا اور کہاں اب کیرئیر سٹ رکنیت حاصل کرنے کیلئے کمیشن کے کردار اور حیثیت تک کو گروی رکھنے سے کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔
کمیشن اب اپنی دو نمبری کیلئے بھی جانا جارہا ہے۔ ملک کیلئے ایک الگ طریقہ کار اورجموں وکشمیر کیلئے ایک الگ طریقہ کار…اگر واقعی الیکشن کمیشن اپنی آزاد اور خودمختار حیثیت کو برقرار رکھ کرتحفظ عطاکرنے میںکسی حد تک کامیاب اور سرخ رو ہوا ہوتا تو جموںوکشمیر دس سال سے آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم نہ ہوتا، اب تک کم سے کم اس مدت کے دوران دو اسمبلی انتخابات ہوچکے ہوتے۔ لیکن کمیشن نے جموںوکشمیرکے حوالہ سے اپنی سیاسی مصلحتوں کی مطیع دونمبری کا راستہ اختیار کرکے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی آبادی کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھا۔
اگر چہ کمیشن اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ جموں وکشمیر میںجمہوری عمل کے حوالہ سے ایک خلا محسوس کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود خود کمیشن اپنی اس اعترافی خلا کو پاٹنے میں سراپا ناکام ہے۔ کمیشن کے اس مخصوص طرزعمل سے بھی جموںوکشمیر کے حوالہ سے اس کی خودمختار اور آئینی کردار کی حامل حیثیت کے آگے سوالیہ لگتے نظرآرہے ہیں۔
کمیشن نے اسی حد تک جموںوکشمیر کے تعلق سے اپنی سیاسی مصلحتوں کی تابع دو نمبری کا مظاہرہ نہیںکیا اس نے انتخابی (اسمبلی اور پارلیمانی)حلقوں کی سرنو حد بندی کے حوالہ سے بھی اپنی جغرافیائی جاہلیت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ جس کا سب سے بڑا اور جیتا جاگتا ثبوت اننت ناگ …راجوری پر مشتمل پارلیمانی حلقہ کی تشکیل کی صورت میں سب کے سامنے ہے، جس غیر جغرافیائی تشکیل کی طرف سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے بھی ابھی چند روزقبل واضح الفاظ میں حوالہ دیا اور اس حد بندی کی جوازیت کو چیلنج کردیا۔ حد بندی کے حوالہ سے ہی کمیشن کو جو اعتراضات پیش کئے جاتے رہے کمیشن نے انہیں نظرانداز کردیا، اس طرح اس حد بندی کمیشن نے حلقوں کی جو نئی حد بندی کی وہ یکطرفہ رہی جس میں پارٹیوں اور عوام کی خواہشات اور دسترس کاکوئی عمل دخل نہیں رکھا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم صاحب آپ کا شکریہ!

Next Post

آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.