ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وزیر اعظم صاحب آپ کا شکریہ!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-25
in عالمی خبریں
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

یقین کریں کہ ہم … ہم ہندوستانی مسلمان خود کو کسی شمار و قطار میں نہیں رکھ رہے تھے کہ… کہ ہمارا جاننا اورماننا تھا کہ ہمارا ہونا بھی کوئی ہونا ٹھہرا… لیکن صاحب ہم غلط تھے اور… اور سو فیصد غلط تھے… اور ہم غلط تھے اس کا احساس ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عزت مآب وزیر اعظم‘ جناب نریندرا مودی صاحب نے دلایا… جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں…وزیر اعظم صاحب انتخابی جلسوں میں ہم… ہم بھارتیہ مسلمانوں کا جس تواتر کے ساتھ ذکر خیر کررہے ہیں… اتنا ذکر خیر تو انہوں نے کبھی دہشت گردی کے حوالے سے ہمسایہ ملک پاکستان کا بھی نہیں کیا…بالکل بھی نہیں کیا ۔اب وزیر اعظم‘ وہ بھی مودی جی جیسے قد آور وزیر اعظم اگر ہمارا ذکر خیر کریں اور بار بار کریں تو… تو صاحب اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ … کہ ہم ہندوستانی مسلمان کچھ ہیں…ہم میںبھی دم ہے… ہم بھی کوئی چیزہیں… نا چیز نہیں ہیں ‘ ہمارا میں بھی کوئی ویلیو ہے… نہیں ہو تا تو… تو وزیر اعظم صاحب بار بار ہمارا ذکر خیر نہیں کرتے… اگر کسی … کسی مسلمان کو کوئی شک ہے تو… تو وہ وزیر اعظم صاحب کی راجستھان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کی گئی تقریر سنیں…ایک بار سنیں اس کے بعد کسی بھی بھارتیہ مسلمان کو اپنی اہمیت اور قدر و قیمت معلوم ہو جائیگی … اوقات معلوم ہو جائیگی‘ جس کیلئے ہم یقینا وزیر اعظم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور… اور ایک ڈاکٹر فاروق ہیں جنہوں نے اس تقریر کے دوران کی گئی باتوں پر وزیر اعظم کی تنقید کی…ان کی اس تقریر کی تنقید کرنے والوں کی جانچ کی جانی چاہئے … اس بات کی جانچ کہ آیا ان کے سر میں دماغ ہے بھی یا نہیں کہ… کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ہم… ہم بھارتیہ مسلمان اب کئی برسوں سے سمجھ رہے تھے کہ … کہ ہمارا ہو نا یا نہ ہونا ایک ہی بات ہے … لیکن … لیکن وزیر اعظم صاحب کی اس تقریر نے ہماری اس سوچ کو یکسر بدل دیا … انہوں نے ہماری آنکھیں کھول دیں اور… اور ہمیں یہ احساس دلایا کہ … کہ نہیں صاحب ہمارا ہونا اور نہ ہو نا ایک جیسی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ اگر ایک جیسی بات ہو تی … اگر ہمارا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا… ہمارے ہونے سے اگر کوئی فرق نہیں پڑتا تو… تو اللہ میاں کی قسم پھر عزت مآب وزیر اعظم ہر انتخابی جلسوں میں ہمارا ذکر خیر نہیں کرتے… بار بار نہیں کرتے… بالکل بھی نہیں کرتے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن ہمارےوجود کی جنگ ہے:محبوبہ

Next Post

چنائو کمیشن اپنی حیثیت کھو رہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چنائو کمیشن اپنی حیثیت کھو رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.