بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۱۴ فیصد مسلمان ۸۰ فیصد پندؤں کیلئے کیا خطرہ ہ سکتے ہیں :عمرعبداللہ

’ملک کے کسی مسلمان نے اپنے حق سے زیادہ مانگا اور نہ کبھی اسے حق سے زیادہ دیا گیا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ‘عمر عبداللہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی حکمرانوں کی طرف سے فرقہ پرستی کی باتیں ہورہی ہیں، لوگوں کو لڑوانے کیلئے اُکسایا جارہاہے ، ایسی تقریری سُن کر افسوس ہوتا ہے ، کہا جارہاہے کہ ہندو خطرے میں ہیں،ایسی تقریروں کا مقصد مذاہب کے بیچ میں تناؤ اور جھگڑا پیدا کرنا ہے ۔
عمر نے کہاکہ بھلا۱۴فیصد مسلمانوں کی آبادی سے۸۰فیصد ہندؤں کی آباد کو کون سا خاطرہ لاحق ہوگا؟مسلمانوں نے کبھی اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگا، آپ ہمیں ملک میں ایک مسلمان دکھائے جس نے اپنے حق سے مانگا ہو یا جسے حق سے زیادہ دیا گیا ہو؟
ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر میں الیکشن ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو اپنا حق بھی نہیں مل رہا ہے ، حکمران جماعت کے پاس لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں بھیجنے کیلئے ایک بھی مسلمان نہیں مل رہاہے ‘۱۴فیصد آبادی کو مرکزی وزاتوں میں ایک بھی وزارت نہیں دی گئی۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اسی ناانصافی اور انہی فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف لڑ رہی ہے اور جو ہمارے خلاف میدان میں ہیں وہ براہ راست بی جے پی کی مدد کررہے ہیں اور عوام کو موجودہ انتخابات میں غور و فکر اور سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا۔
پی ڈی پی اور محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے این سی نائب صدر نے کہاکہ الزام لگانا آسان ہے ، آپ اپنی حکمرانی کا کچھ حال بتائے ، آپ کے دورِ حکومت میں یہاں کے لوگوں کو کیا کیا دیکھنا پڑا، جب آپ کے پاس لوگوں کی ترجمانی کرنے کا موقعہ تھا تب آپ مودی جی کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی تھیں۔
این سی نائب صدرنے کہا’’آپ اپنی تقریروں میں کہتی تھی کہ دنیا میں ایک ہی آدمی کشمیر اور کشمیریوں کا مسئلہ حل کرسکتا ہے اور وہ مودی جی ہیں، کیا مودی جی نے یہاں کا مسئلہ حل کیا؟ آپ نے تو کشمیر کو تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دلوایا۔آپ نے ہماری پہچان، ہمارا وجود، ہماری انفرادیت تہس نہس کروانے میں بھاجپا کیلئے دروازے کھول کردیئے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ۲۹۱۶میں جب یہاں بے چینی تھی‘اُس وقت آپ کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے سامنے یہاں کے عوام کی ترجمانی کرنے کاموقعہ فراہم ہوا تھا لیکن آپ نے یہاں کے عوام کے دکھ ، درد اور احساسات بیان کرنے کے بجائے اُلٹا یہاں کے عوام کو طعنے دیئے اور یہ تک کہہ ڈالا کہ جو بچے گولیوں سے مارے جارہے ہیں وہ دودھ اور ٹافی لینے نہیں جارہے تھے ، آپ نے اپنے دورِ حکومت میں زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا اور ایک بار بھی اپنی غلطی کا اعتراف اور عوام سے معافی مانگنا گوارا نہیں سمجھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ دفعہ۳۷۰نے لوگوں کا کیا دیا، ہم کہتے ہیں کہ اگر کچھ نہیں دیا تو کم از کم مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے یہاں کے عوام کو اس دفعہ کے ذریعے زمینوں پر مالکانہ حقوق دیئے ، یہ پورے ملک میں کہیں نہیں ہوسکا، آج انہی زمینوں کو خطرہ ہے ۔ ’’ہم ہائی وے اور ریلوے کیخلاف نہیں لیکن کیا یہ ضروری ہے جن زمینوں سے ہماری روزی روٹی چلتی ہے ، جن زمینوں کیساتھ ہمارا مستقبل جڑا ہو اہے ، اُنہی زمینوں سے ریل اور ہائے وے بنایا جائے ، کیا ٹریک کاراستہ تھوڑا ادھر اُدھر نہیں کیا جاسکتا‘‘؟
این سی نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ تنظیم ہے ، جس نے یہاں کے لوگوں کو زمینوں پر مالکانہ حقوق دیئے ، ہم عوام سے یہ حق چھینتے ہوئے نہیں دیکھیں گے ،آپ کا نمائندہ پارلیمنٹ ضروری جائیگا ، انشاء اللہ وہ نمائندہ جائیگا جو وہاں پر آپ کی بات کریگا، وہ نمائندہ نہیں جو دودھ اور ٹافی کی بات کرے اور اپنے ہی لوگوں کو طعنے دے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر لوک سبھا سیٹ کیلئے عامر بٹ آزاد کے امید وار نامزد

Next Post

این آئی اے کی یو ٹی میں نو مقامات پر چھاپہ ماری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

این آئی اے کی یو ٹی میں نو مقامات پر چھاپہ ماری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.