بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بے چارے کشمیر کے ووٹر…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

یقین کریں کہ ہمیں ووٹروں… اپنے کشمیر کے ووٹروں پر ترس آرہا ہے… اس لئے آ رہا ہے کہ بے چارے سب کے سب تذبذب کا شکار ہوں گے کہ آخر وہ ووٹ… لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دیں تو … تو کس کو دیں۔ اس بار لوگ تو ووٹ دینے کیلئے بے تاب نظر آ رہے ہیں… بے قرار بھی کہ … کئی برسوں بعد انہیں جو ووٹ ڈالنا ہے… وہ بھی بغیر کسی بائیکاٹ کال کے… بائیکاٹ کال کا جو دباؤ رہتا تھا وہ دباؤ اب کی بار تو نہیں ہے… لیکن … لیکن پھر بھی اپنے کشمیر کے لوگوں کو ذہنی دباؤ کا سامنا ہے… اور اس لئے ہے کیونکہ انہیں ایک مشکل ہے … یہ مشکل ہے کہ وہ آخر ووٹ دیں تو… تو کس کو دیں … کسی جماعت کے پاس بھی لوگوں کو دینے کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے… کوئی نظریے نہیں ہے… کوئی ٹھوس ویژن نہیں ہے… ان جماعتوں کے پاس کچھ ایسا نہیں ہے جس کو دیکھ کر ‘ سمجھ کر لوگ فیصلہ کر سکیں کہ… کہ انہیں کس کوووٹ دینا ہے… ستم ظریفی یہ ہے کہ سبھی جماعتیں ان انتخابات کو اہم قرار دے رہی ہیں… اس ایک بات پر ان سبھی جماعتوں میں اتفاق ہے… بس اسی ایک بات پر ‘ کسی اور بات پر نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ الیکشن لڑنے نہیں بلکہ جنگ کرنے نکلیں ہیں… بی جے پی کی اے ‘ بی اور سی ٹیم سے… سجاد لون سے‘ الطاف بخاری سے اور… اور آزاد صاحب سے بھی… بخاری صاحب تو جوابی وار نہیں کررہے ہیں… لیکن اپنے لون صاحب … سجاد لون صاحب خاموش نہیں بیٹھ رہے ہیں بلکہ عمر کے و ار پر پلٹ وار کررہے ہیں… اور یقین کیجئے کہ ہم حیران ہیں کہ اب کی بار آزاد صاحب بھی عمر پر وار پر وار کررہے ہیں… ایسا لگتا ہے کہ شاید عمر بار بار ان کی کسی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ رہے ہیں… اسے دبا رہے ہیں… اور اس کی وجہ سے آزاد صاحب کو جو درد محسوس ہو رہا ہے… اس درد کی شدت اور تکلف انہیں برداشت نہیں ہو رہی ہے اور… اور یہ بھی عمر صاحب کو خوب سناتے ہیں… اس طرح ان جماعتوں کا پورا دن ایک دوسرے پر الزام اور جوابی الزام میں نکل جاتا ہے…اور بے چارے ووٹر یہ سب کچھ دیکھ کر مزید کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔بچی ایک میڈم جی …میڈم محبوبہ جی جنہوں نے اپنے سبھی تیروں کا رخ دہلی کی جانب کیا ہے… اور جان بوجھ کر کیا ہے… ووٹروں کے ووٹ اور ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کیا ہے… لیکن صاحب ہمارے ووٹر اتنے بھی ناسمجھ اور نادان نہیں ہیں… کہ… کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ… کہ میڈم جی او ر دہلی ہم نوالہ اور ہم پیالہ تھے اور… اور یہ بات بھی لوگ جانتے ہیں… اور اس بات کو جاننے سے ان بے چاروں کی مشکل آسان نہیں بلکہ اور بڑھ جاتی ہے… اور اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ… کہ انہیں اس حمام میں سب کے سب برہنہ نظر آ رہے ہیں اور… اور سو فیصد آ رہے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا میں اکثرےت دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کیلئے استعمال کیا :امیت شاہ

Next Post

کشمیر کو امراض میںمبتلا رکھنامنظم کاروبار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کو امراض میںمبتلا رکھنامنظم کاروبار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.