پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آزاد پیچھے ہٹ گئے ‘لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے

’پارٹی سربراہ کے پاس الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات تھیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-18
in اہم ترین
A A
غلام نبی آزاد لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ اور کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ آزاد کے جموں و کشمیر کے اننت ناگ راجوری سیٹ سے الیکشن لڑنے کی توقع تھی۔
۲۰۲۲ میں کانگریس چھوڑنے کے بعد سے اننت ناگ میں مقابلہ جموں و کشمیر میں ان کی مقبولیت کا پہلا امتحان ہوگا۔
۲؍ اپریل کو ڈی پی اے پی نے اعلان کیا تھا کہ آزاد اننت ناگ راجوری سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
آج ڈی پی اے پی نے کہا کہ آزاد کے پاس الیکشن نہ لڑنے کی کچھ وجوہات ہیں ، حالانکہ پارٹی نے ان کو عام نہیں کیا۔
ڈی پی اے پی کے کشمیر کے صوبائی صدر محمد امین بھٹ نے کہا کہ انہوں نے ایک داخلی اجلاس میں ’کچھ وجوہات‘ بتائی ہیں۔ اس کے بعد پارٹی نے محمد سلیم پرے کو اس نشست سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما میاں الطاف اب اننت ناگ راجوری سیٹ سے آمنے سامنے ہوں گے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ عمر عبداللہ نے آزاد پر بی جے پی اسکرپٹ پر عمل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
عمرعبداللہ نے گزشتہ زور نامہ نگاروں کو بتایا کہ آزاد کو بی جے پی کی جانب سے ہدایات ملی ہیں۔
اس حلقے سے نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی امیدوار ہوں گی۔بی جے پی نے ابھی تک اس حلقے سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے گزشتہ روز اشارہ دیا کہ بی جے پی کشمیر کے تینوں حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑا نہیں کریگی ۔ ان کاکہنا تھا کہ بی جے پی کو کشمیر میں کنول کو کھلتے دیکھنے کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ ان کی جماعت پہلے کشمیریوں کا دل جیتنا چاہتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بی جے پی کو یہاں لانے والی جماعت پھر پر فریب نعرے دے رہی ہے‘

Next Post

یو پی ایس سی کے نتائج: جموں کشمیر سے ۱۱؍امیدواروں کی کامیابی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
پارلیمانی کمیٹی کی سول سروس امتحان کا عمل۱۵ ماہ کے بجائے چھ ماہ میں مکمل کرانے کی سفارش

یو پی ایس سی کے نتائج: جموں کشمیر سے ۱۱؍امیدواروں کی کامیابی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.