ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:دو جڑواں بھائیوں اور ان کی ماں کو ایک ہی قبر میں سپرد لحد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in تازہ تریں
A A
سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:دو جڑواں بھائیوں اور ان کی ماں کو ایک ہی قبر میں سپرد لحد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/16اپریل

سرینگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کشتی الٹنے کے نتیجے میں دو جڑواں بھائیوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دس کو بچایا گیا جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے ۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

جاں بحق افرادمیں دو جڑواں بھائی جنہوں نے رمضان المبارک میں اعتکاف کیا تھا بھی شامل ہیں ۔ جڑواں بھائیوں اور ان کی والدہ کو ایک ہی قبر میں سپرد خاک کیا گیا ۔

ایک بوڑھی ماں کا اکلوتا بیٹا اور پوتا بھی دریائے جہلم میں ڈو ب گیا۔چار افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں میں شرکت کی ۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح سات بجکر 30منٹ پر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد غرقآب ہوئے ۔

عین شاہدین نے بتایا کہ صبح سات بجکر 30منٹ پر گنڈ تل کے مقام پر ایک کشتی جس میں ایک درجن کے قریب طلبا ،مزدور اور دیگر افراد شامل تھے اچانک پانی میں الٹ گئی جس وجہ سے کشتی میں سوار سبھی افراد ڈوب گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی بان، خاتون سمیت تین افراد کسی طرح دریائے جہلم کے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم کشتی میں سوار دیگر افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔

عین شاہدین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کشتی میں لگ بھگ 19افراد سوار تھے جن میں 8سے 12طلبا اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح ساڑھے سات بجے واقع پیش آنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ سے وابستہ آفیسران اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں دس بجے جائے موقع پر پہنچے ۔

سٹی رپورٹر نے بتایا کہ پانی میں غرقآب ہوئے سات افراد کو فوری طورپر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو بھائیوں سمیت چھ افراد کو مردہ قرار دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت شبیر احمد بٹ، رضیہ ، گلزار احمد ڈار ، فردوسہ فیاض زوجہ فیاض احمد اور جڑواں بھائی طاہر فیاض اور مدثر فیاض کے بطور کی گئی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ دو جڑواں بھائیوں سمیت چار افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا الکندی نے نماز جنازہ کی پیشوائی کی جس کے بعد ماں اور ان کے دو بیٹوں کو ایک ہی قبر میں سپرد لحد کیا گیا۔

دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ دو جڑواں بھائی نیک سیرت اور صوم و صلواة کے پابند تھے ۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دونوں بھائیوں نے مسجد میں اعتکاف بھی کیا۔ان کے مطابق دونوں جڑواں بھائی طاہر فیاض اور مدثر فیاض صبح کی اذان بھی دیتے تھے ۔

اس سانحہ میں ایک بوڑھی ماں نے اپنے اکلوتے بیٹے اور پوتے کو بھی کھایا۔ بوڑھی ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ اب اس کا کوئی سہارانہیں رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین افراد جن کی شناخت فرہان نصیر پرے ، حازق شوکت اور اس کا والد شوکت احمد شامل ہیں ابھی بھی لاپتہ ہے ۔

ہسپتال میں زیرعلاج افراد کی پہچان انشاءہلال زرگر، عائشہ ہلال اور حمیرہ کے بطور ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو پی ایس سی 2023 نتائج: 50 مسلم امیدوار کامیاب

Next Post

بی جے پی بھاگ گئی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بی جے پی بھاگ گئی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.