ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بی جے پی بھاگ گئی؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہا جارہا ہے کہ عمرعبداللہ سرینگر سے دم دبا کر بھاگ گئے ہیں… اور… اور انہوں نے بارہمولہ میں پناہ لی… اُس بارہمولہ میں جہاں اپنے سجاد لون صاحب عمرعبداللہ کو سیاح قرار دے رہے ہیں۔اپنے بخاری صاحب …الطاف بخاری صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ انہیں عمر صاحب کا احترام ہے لیکن… لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ سرینگر سے بھاگ گئے ہیں… کیا واقعی عمر صاحب سرینگر سے بھاگ گئے ہیں ‘ یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں کہ… کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ … کہ بی جے پی کشمیر کی تینوں لوک سبھا نشستوں سے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے… ان تینوں حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑا نہیں کررہی ہے… اگرچہ اس نے ابھی اس کا رسمی اعلان تو نہیں کیا … لیکن… لیکن شاہ صاحب… امیت بھائی شاہ صاحب نے جموں میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں اس کا اشارہ ضرور دیا… یہ کہتے ہوئے اشارہ دیا کہ بی جے پی کو کشمیر میں کنول کھلتے دیکھنے کی کوئی جلدی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اب ہم میں اتنی ہمت اور جرأت تو نہیں ہے کہ ہم… ہم یہ کہہ دیں کہ بی جے پی کشمیر سے م دبا کر بھاگ گئی… دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ کرکے بھی بھاگ گئی … اتنی ہم میں ہمت نہیں ہے… لیکن … لیکن صاحب اگر ہم صحیح سمجھ گئے ہیں… وہ صحیح سمجھ گئے ہیں جو شاہ صاحب کہنا چاہتے ہیں یا کہہ رہے تھے تو… تو یہ اپنے عمر صاحب کیلئے خوشخبری… بہت بڑی خوشخبری ہو گی اور… اور اس لئے ہو گی کہ انہوں نے روز گزشتہ کہا تھا… اعلان کیا تھا کہ کشمیر میں اگر بی جے پی کے امیدواروں کی الیکشن میں ضمانت بھی ضبط نہیں ہو تی ہے تو…تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے … اللہ نے عمر صاحب کو بچالیا اور… اور انہیں سیاست میںرہنے کا موقع دیا … ایک اور موقع دیا کہ… کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ… کہ بی جے پی کے کشمیر میں اتنے بھی برے دن نہیں چل رہے ہیں کہ اس کے امیدواروں کو کشمیر کے تینوں حلقوں میں ضمانت ضبط ہو جائیگی… کہ …کہ بی جے پی کو اقتدار میں دس سال ہو گئے … اور ان دس برسوں میں اس نے اس بات کو تو یقینی بنایا ہی ہوگا کہ … کہ کشمیر میں یہ اگر ہار بھی جائے تو… تو عزت سے ہار جائے اور… اورجب اسے اس بات کا یقین ہو جائیگا … تب بی جے پی کشمیر سے الیکشن لڑے گی… شاید۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:دو جڑواں بھائیوں اور ان کی ماں کو ایک ہی قبر میں سپرد لحد

Next Post

الیکشن کمیشن معاملات پوشیدہ کیوں رکھ رہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن کمیشن معاملات پوشیدہ کیوں رکھ رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.