جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

۲۹۰۰مربع فٹ:کشمیری دستکاروں نے ایشیا کا اب تک کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا ہوا قالین تیار کیا

قالین کو تیار کرنے میں ۸ سال لگ گئے ‘ ۳۷۰ کی منسوخی اور دنیا بھر میں کووڈ وباء کی وجہ سے تاخیر ہوئی :فیاض احمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-14
in کھیل
A A
۲۹۰۰مربع فٹ:کشمیری دستکاروں نے ایشیا کا اب تک کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا ہوا قالین تیار کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

بارہمولہ//
کشمیری دستکاروں نے ایشیا کا اب تک کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا ہوا قالین تیار کیاہے۔
۷۲ فٹ x۴۰ فٹ (۲۸۸۰ مربع فٹ) تیار کرکے کشمیر کے دستکاروں نے قالین بافی میں ایک سنگ میل طے کیا ہے۔
سرینگر میں مقیم قالین برآمد کرنے والے ایک تاجر، فیاض احمد شاہ، نے کہا کہ انہیں یہ قالین تیار کرنے کا آرڈر موصول ہوا تھا جسے مکمل کرنے میں تقریباً ۸سال کا عرصہ لگا۔ انہوں نے کہا اس قالین کو تیار کرنے کا آرڈر انہیں بیرون ملک سے موصول ہوا تھا۔
فیاض احمد نے کہا ’’سال۲۰۱۵ میں‘ ہمیں اب تک کا یہ سب سے بڑا قالین بنانے کا آرڈر موصول ہا تھا۔ تاہم، اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے میں ہی ایک سال کا وقت صرف ہوا۔‘‘
فیاض احمد کے مطابق آرڈر موصول ہونے کے بعد تقریباً ایک سال بعد قالین پر کام شروع کیا گیا تاہم لیکن اچانک دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی اور بعد ازاں عالمی وبا کورونا وائر کے باعث انہیں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
قالین تاجر نے مزید کہا کہ ’’اتنا بڑا قالین تیار کرنا واقعی ایک چیلنج تھا۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ہماری ٹیم کی سے ہم آخر کار ساڑھے ۸سال مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔‘‘
اس حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قالین قریب ۲۵دستکاروں نے تیار کیا جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران دستکاروں نے چوبیس گھٹنے کام کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
فیاض احمد کے مطابق قالین کو مکمل کرنے کے بعد اسے بھارت میں مقیم ایجنٹ کے سپرد کر دیا جائے گا جو اسے اپنی آخری منزل کی اور روانہ کرے گا۔
فیاض نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’’قالین کو دو تجربہ کار بھائیوں حبیب اللہ اور عبدالغفار شیخ کی نگرانی میں بْنا گیا تھا۔ ان افراد نے مشکلات کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا کہ قالین آرڈر کے مطابق تیار ہو۔
حبیب اللہ شیخ، جنہوں نے اپنے بھائی عبدالغفار شیخ کے ساتھ شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے کے وائل، کرالپورہ میں تقریباً ۲۵دستکاروں کی سرپرستی کی اور قریب تین ہزار مربع فٹ قالین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
حبیب اللہ نے بتایا ’’اس پروجیکٹ پر تفصیلی بات چیت کے بعد ابتدائی خاکہ تیار کرنے میں ہی ایک سال لگا، بعد ازاں دو درجن سے زائد دستکاروں کو قالین تیار کرنے کے لیے چنا گیا اور قریب آٹھ سال کے عرصہ میں اسے مکمل کر لیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ہم یومیہ اجرت پر قالین بافی کا کام کر رہے ہیں اور کشمیر کے اس ورثہ کو زندہ رکھ رہے ہیں۔ تاہم انتہائی قلیل اجرت میں آج کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔‘‘
حبیب اللہ نے حکومت سے اس صنعت کو فروغ دینے اور قالین تیار کرنے والے دستکاروں کے لیے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائے جانے کی اپیل کی ہے تاکہ صدیوں پرانی یہ روایت و صنعت برقرار رہ سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو اے پی اے ٹربیونل نے شبیر شاہ کی پارٹی پر عائد پابندی کو برقرار رکھا

Next Post

ہماری ہمسائیگی میں پاکستان ایک مشکل ملک ہے :وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

ہماری ہمسائیگی میں پاکستان ایک مشکل ملک ہے :وزیر خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.