جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-14
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

دبئی// ہندوستان کی معروف بلے باز اسمرتی مندھانا کو اپنی حالیہ شاندار فارم کا صلہ ملا ہے اور وہ آئی سی سی خاتون بین الاقوامی ایک روزہ پلیئر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
سری لنکا میں حال ہی میں اختتام پذیر سہ فریقی سیریز میں ہندوستان کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی اسٹار اوپننگ کھلاڑی اسمرتی مندھانا آئی سی سی ویمن ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے کے فائدے کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جس سے ان کی نظریں ایک بار پھر سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔ آخری بار 2019 میں نمبر ون ون ڈے بلے باز بننے والی مندھانا نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کی پانچ اننگز میں 264 رنز بنائے اور سیریز کی دوسری سب سے کامیاب بلے باز رہیں۔ سری لنکا کے خلاف فائنل میں 101 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلنے والی مندھانا سرفہرست جنوبی افریقہ کی لورا وولورڈٹ سے صرف 11 رینکنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ وولورڈٹ سہ فریقی سیریز میں صرف 86 رنز بنا سکیں۔
مندھانا نے حال ہی میں سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہندوستان کی جیت میں ٹرائی سیریز کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی، جہاں بائیں ہاتھ کی اس بلے بازنے پانچ اننگز میں 264 رنز بنائے اور ایونٹ کی دوسری سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی رہیں۔اس سے مندھانا بین الاقوامی ایک روزہ ( او ڈی آئی) بلے بازوں کی تازہ رینکنگ میں ایک درجہ چھلانگ لگا کر مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں، اور اب وولورڈٹ کے ساتھ ان کا فرق صرف 11 رینکنگ پوائنٹس رہ گیا ہے، کیونکہ ساؤتھ افریقی کپتان نے ٹرائی سیریز کے دوران صرف 86 رنز بنائے ہیں۔
مندھانا اس سے قبل او ڈی آئی بلے بازی میں نمبر ون رینکنگ حاصل کر چکی ہیں، لیکن 28 سالہ کھلاڑی نے 2019 کے بعد سے 50 اوورز کے کرکٹ میں یہ اعلیٰ پوزیشن حاصل نہیں کی، حالانکہ وہ اس دوران مسلسل ٹاپ 10 میں شامل رہی ہیں۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹونے ٹرائی سیریز کے دوران اپنی ٹیم کے لیے 139 رنز بنا کر ٹاپ 10 میں دو درجے ترقی پائی اور اب وہ ساتویں پوزیشن پر برابر ہیں، جبکہ جمیمہ روڈریگس (پانچ درجے ترقی کے ساتھ 15ویں) اور ساؤتھ افریقہ کی کلوئی ٹرائن (نو درجے کے فائدے کے ساتھ 18ویں) نے بھی رینکنگ مین اصلاح کیا ہے۔
ہندوستانی اسپنرا سنیہ رانا کو ٹرائی سیریز کے دوران پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا اور تجربہ کار اسپنر بین الاقوامی ایک روزہ گیندبازوں کی تازہ فہرست میں بڑی چھلانگ لگانے والوں میں شامل رہی، جس کی سربراہی اب بھی انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون کر رہی ہیں اور چوٹی پر قابض ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کی سیمر نادین ڈی کلرک نے ایک درجہ ترقی پا کر مجموعی طور پر 24ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ رانا نے ٹرائی سیریز میں صرف 14 کی اوسط سے 15 وکٹیں لے کر چار درجے ترقی کے ساتھ 34ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔
آسٹریلیا کی ایش گارڈنر ایک روزہ آل راونڈر کی رینکنگ میں چوٹی پر موجود ہیں ۔ جبکہ ہندوستان کی دپتی شرما نے ٹرائی سیریز کے دوران اپنی ٹیم کے لیے کچھ اچھے پرفارمنس کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اسی فہرست میں ٹرائن (تین درجے ترقی کے ساتھ 11ویں) اور ڈی کلرک (چار درجے ترقی کے ساتھ 12ویں) نے بھی بہتری دکھائی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

Next Post

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
Amit shah

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.