سرینگر//
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشنز (سی بی آئی) سرینگر کے انٹی کورپشن برانچ نے جموں و کشمیر گرامین بینک کے میرگنڈ شاخ میں عوامی رقم کے مبینہ غبن معاملے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر گرامین بینک شاخ میرگنڈ کے اس وقت کے برانچ ہیڈ اشتیاق احمد پرے نے دیگر پرائیویٹ پارٹیوں کے ساتھ ساز باز کرکے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جعلی دستاویزات کی بنیادوں پر غیر موجود قرض لینے والوں کے حق میں کروڑوں روپیوں کا ’کار لون‘منظور کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرضے سال ۲۰۱۴سے سال۲۰۱۸کے درمیان منظور کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سی بی آئی اہلکاروں نے تلاشی کارروائیاں انجام دیں اور اس دوران قابل اعتراض دستاویزات، متعدد بینک کھاتہ تفصیلات اور دیگر متعلقہ دستاویزات ضبط کئے گئے ۔