سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ میں کشتی الٹنے سے۴۵سالہ ماہگیر جاں بحق ہو گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ۴۵سالہ ماہگیر مچھلیاں پکڑنے کی خاطر جھیل ولر کی طرف جارہا تھا جس دوران کشتی الٹنے سے ماہگیر ڈوب گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس موجود ماہگیروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد پانی سے لاش باز یاب کی گئی۔
متوفی کی شناخت ۴۵سالہ مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد ساکن بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ۔