سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے ہر پورہ گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ٹیکسی ڈرائیور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی شام شوپیاں کے ہر پورہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی ٹیکسی ڈرائیور پر فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ خون میں لت پت ٹیکسی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔
سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ’دہشت گردوں نے پیر کی شام ہر پورہ شوپیاں میں ٹیکسی ڈرائیور پر فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ‘۔