ٹوکیو//
جاپان کے میازاکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
جے ایم اے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 25 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2تھی۔ زلزلے کا مرکز مشرقی اوسومی جزیرہ نما سے 31.6ڈگری شمالی عرض البلد اور 131.5ڈگری مشرقی طول البلد پر 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
جے ایم اے نے کہا کہ میازاکی اور کاگوشیما کے کئی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار درج کی گئی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔