پیرس//
پیرس کے مشرقی حصے میں ایک آٹھ منزلہ عمارت میں اتوار کو آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔
مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق آگ پیرس کے 11 ویں ڈویژن میں 146 روئے ڈی چارون میں واقع عمارت میں رات 8 بجے کے قریب لگی۔ نیوز چینل نے بتایا کہ پیرس فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔
فرانسیسی اخبار لے پیرسیئن نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی اشارے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے شام کو ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس نے گیس کے دھماکے کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔ واقعے کی مجرمانہ جانچ شروع کر دی گئی ہے۔