جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کانگریسی منشور میںکانگریس نظر نہیں آ رہی ہے:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in ٹاپ سٹوری
A A
میں کشمیریوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سہارنپور/۶ اپریل

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی آج کے ہندوستان کی امیدوں اور امنگوں سے کٹ چکی ہے اور اس کا منشور اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو مسلم لیگ نے تحریک آزادی کے دوران کی تھی۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

کانگریس کے منشور پر اپنے پہلے رد عمل میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس(منشور) پر پوری طرح سے مسلم لیگ کی چھاپ ہے اور باقی حصے پر بائیں بازو کا غلبہ ہے۔

سہارنپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ملک کی آزادی کےلئے لڑنے والی کانگریس دہائیوں پہلے ختم ہوگئی تھی۔

مودی نے کہا”آپ نے دیکھا ہوگا، جس طرح کانگریس نے کل اپنا منشور جاری کیا، اس سے ثابت ہوا کہ آج کی کانگریس آج کے ہندوستان کی امنگوں اور توقعات سے کٹ گئی ہے۔ کانگریس کی طرف سے جاری کردہ منشور اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو جدوجہد آزادی کے دوران مسلم لیگ میں رائج تھی۔ کانگریس کے منشور میں مکمل طور پر مسلم لیگ کی چھاپ ہے اور باقی ماندہ حصہ یہ ہے کہ اس پر بائیں بازو کا غلبہ ہے۔ اس میں کانگریس نظر نہیں آ رہی ہے“۔

مودی نے کہا کہ ایسی کانگریس اکیسویںویں صدی میں ہندوستان کو آگے نہیں لے جا سکتی۔

مسلم لیگ اور محمد علی جناح نے برطانوی ہندوستان کو الگ الگ ہندو اور مسلم ریاستوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد لیگ پاکستان کی غالب سیاسی جماعت بن گئی۔

کانگریس کا منشور پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی قائدین ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے جمعہ کو جاری کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے لئے لڑائی لڑی تھی اور مہاتما گاندھی سمیت کئی قدآور لوگ اس سے جڑے ہوئے تھے۔”آج ملک ایک آواز میں بول رہا ہے کہ ملک کی آزادی کےلئے لڑنے والی کانگریس کو دہائیوں پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ جو کانگریس باقی رہ گئی ہے اس کے پاس نہ تو ملک کے مفاد میں پالیسیاں ہیں اور نہ ہی ملک کی ترقی کے لئے ویڑن ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری اننت ناگ نشست پر بی جے پی سب سے مضبوط ترین دعویدار: رویندر رینا

Next Post

پھر افسپا کو ہٹائیے نا!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پھر افسپا کو ہٹائیے نا!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.