بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

روزہ اور عبادات پر پابندیاں: چین میں مسلمانوں کا رمضان کیسے گزرتا ہے؟

’روزہ مذہبی عقائد کی آزدی کے دائرے میں آتا ہے لیکن عوامی مقامات پر مذہبی غیر جانب داری برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-04
in مقامی خبریں
A A
روزہ اور عبادات پر پابندیاں: چین میں مسلمانوں کا رمضان کیسے گزرتا ہے؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر// (ویب ڈیسک)
دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے رمضان روزہ، نماز، خیراتی کاموں اور دوسروں کی مدد کا مہینہ ہوتا ہے۔ لیکن چین کے ان علاقوں میں جہاں ’ہوئی‘ مسلم کمیونٹی کی اکثریت ہے وہاں ان پر روزہ رکھنے سمیت مختلف پابندیاں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔
ہوئی مسلمان چین میں ترک نسل ایغور کمیونٹی کے بعد آبادی کے اعتبار سے دوسری بڑی کمیونٹی ہے جن کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے۔
گزشتہ ماہ رمضان شروع ہونے کے اگلے ہی روز چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کی یوشی میونسپل گورنمنٹ نے ایک ہنگامی نوٹس جاری کردیا تھا۔
اس نوٹس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی مقامی کمیٹی، حکومتی اداروں اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ہر سطح پر اس بات کی جامع تحقیق کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا کوئی مسلم رکن اور نابالغ افراد یا بچے روزہ رکھنے سمیت کسی مذہبی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔
اگرچہ اس نوٹس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ روزہ رکھنا اسلام کی عبادات میں شامل ہے تاہم اس میں یہ اضافہ بھی کیا گیا ہے کہ سیاسی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کے لیے پکا مارکسسٹ ملحد ہونا ضروری ہے اور انہیں کسی مذہبی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔
اس ہنگامی نوٹس میں تعلیم اور مذہب کو علیحدہ رکھنے کے اصول پر زور دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ اسکول اور تمام تربیتی ادارے سختی سے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ نابالغ افراد کو مذہبی سرگرمیوں میں شریک نہ ہونے دیں۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو افراد اور ادارے ان پابندیوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی مسلمان نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بچوں کو اب اسکول میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور یوشی میں حکومتی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وہ ایک اور قریبی علاقے تونغائی بھی گئے تھے جہاں انہوں نے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں ابھی مساجد میں تحقیقات نہیں ہوئی ہے تاہم اسکولوں نے بچوں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتے اور انہوں نے ایسا کیا تو انہیں کیا سزا مل سکتی ہے۔ اسکولوں کو اس بات کی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ بچوں سے معلوم کریں کہ ان کے گھر میں کون کون روزہ رکھ رہا ہے۔
یوشی کے سرکاری پرائمری اسکولوں نے چھوٹی جماعتوں کے لیے ایک سوالنامہ بھی تیار کیا ہے جس میں یہ معلوم کیا گیا ہے کہ ان کے خاندان میں کون کون روزہ رکھتا ہے یا نماز پڑھتا ہے۔
صوبہ یونان میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مسلم رکن جن کے نام کا ایک حصہ وانگ ہے کا کہنا ہے کہ جب سے رمضان کا آغاز ہوا ہے مقامی حکومت نے سختی کردی ہے۔
وانگ بتاتے ہیں کہ وہ آخری بار جس پارٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے اس میں رہنماؤں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کو نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔
رمصان سے متعلق صرف یوشی کی حکومت کی جانب سے نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ ایسے ہی نوٹس صوبہ ہینان کے کئی علاقوں میں بھی جاری کیے گئے ہیں جہاں نابالغ افراد کے مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بعض مساجد نے بچوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی کے بورڈ بھی اپنے دروازوں پر آویزاں کردیے ہیں۔
چین کے شمال وسطی صوبے گانسو کے ایک مسلم حکومتی اہل کار کا کہنا ہے کہ حال ہی مسجدوں پر مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور انہیں مسجد میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ بقیہ نصف طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسلم اہل کار کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے اراکان پر مسجد میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے پر پابندی کا ضابطہ کئی برس سے لاگو ہے۔ تاہم گانسو میں روزے پر پابندی کا حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔
یوشی شہر میں مذہبی و ثقافی بیورو کے کے سربراہ آئی یوندونگ نے وی او اے میندرین کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام مذہبی سرگرمیاں قانون کے دائرے میں ادا کی جائیں اور ان سے سماجی و تعلیمی نظم و ضبط متاثر نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنا ایک اسلامی عبادت ہے جو کہ مذہبی عقائد کی آزدی کے دائرے میں آتی ہے لیکن عوامی مقامات پر مذہبی غیر جانب داری برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور نابالغ افراد کو مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے مجبور کرنے کی روک تھام کرنا ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۹۷۸ء کی انتخابی دھاندلیاں‘فاروق کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے :لون

Next Post

ایم سی سی ضلعی ٹیموںنے۱۳ہزار قابلِ اعتراض مواد کو ہٹادیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

ایم سی سی ضلعی ٹیموںنے۱۳ہزار قابلِ اعتراض مواد کو ہٹادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.