سرینگر//
ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بارہ مولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد پانچ افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے پانچ شر پسند عناصر کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت آصف علی بٹ ولد علی محمد ساکن بڈی پورہ ٹنگمرگ، وسیم معراج فراش عرف وسیم فراش ولد معراج الدین ساکن خانپورہ ، بشیر احمد ولد مرحوم غلام محمد ساکن محلہ جدید بارہ مولہ اور بلال احمد ڈار عرف شاکرولد غلام نبی ساکن وسن کھوئی پٹن کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں ادھم پور اور کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ افراد کیخلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ توڑ پھوڑ کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔’’بہت سارے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود بھی گرفتار شدگان ملک دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے ۔‘‘