بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر سے افسپا کو ہٹایا جائے گا:ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27 - Updated on 2024-03-28
in تازہ تریں
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

جموں/27مارچ
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں نافذ افسپا کو ہٹا دیا جائے گا ۔
ٹھاکر نے کہاکہ افسپا کو منسوخ کرنے کے بعد جموں وکشمیرپولیس سیکورٹی فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل کیا تھا اور بی جے پی نے یہاں امن و امان کی فضا قائم کرکے لوگوں کو بہت بڑی راحت دی ۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے ادھم پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جس کی قیادت نریندر مودی کر رہے ہیں نے نئے کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔
ٹھاکر کے مطابق جموں وکشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح سیر وتفریح کی خاطر واردہو رہے ہیں ۔
افسپا کو ہٹانے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ چونکہ وادی کشمیر میں ماحول بدل رہا ہے لہذا افسپا کو بھی ہٹانے کا وقت آ چکا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ افسپا کو منسوخ کرنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس سیکورٹی کے معاملات سنبھالے گی۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات ونشرعات نے کہاکہ کشمیر کو دنیا کی جنت کے طورپر جانا جاتا ہے لیکن کانگریس نے اس جنت کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل کر دیا ۔
ٹھاکر نے کہا”کانگریس کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو وقتاً فوقتاً مشکلات کا سامنا کرناپڑا“۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے ۔انہوں نے کہا”کشمیر میں دہشت گردی اورہڑتالیں قصہ پارینہ بن گئے اور لوگ اب آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں“۔
پارلیمانی چناو کے بارے میں پوچھے گئے اورایک سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ اس بار تاریخ رقم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی پارلیمانی نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے کیونکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے یہاں کے لوگوں کےلئے اچھے کام کئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر سے افسپا ہٹانے کی بات خوش آئند ہے لیکن….؟ :عمر عبداللہ

Next Post

مشرقی لداخ کی صورتحال :ہماری تیاری اعلیٰ درجے کی ہے :جنرل پانڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
جموں و کشمیر میں تشدد کے مجموعی واقعات میں کمی: آرمی چیف

مشرقی لداخ کی صورتحال :ہماری تیاری اعلیٰ درجے کی ہے :جنرل پانڈے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.