پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ کے اوشکارہ کے باشندے زمین کا منصفانہ معاوضہ نہ ملنے پر ناخوش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہائشی بارہمولہ ، سرینگر شاہراہ فور لیننگ کے تحت مجوزہ بائی پاس روڈ کیلئے ان کی زمین کو دئے جانے والے معاوضے پر مطمئن نہیں ہیں۔
بارہمولہ قصبے کے اوشکارہ کے رہنے والوں جن کی زمین بارہمولہ ، سرینگر شاہراہ فور لیننگ کے تحت بائی پاس روڈ کے لئے حاصل کی جا رہی ہے ، کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کو ادا کیا جانے والا معاوضہ ٹائون کے معیار کے مطابق نہیں ہے ۔
محمد اشرف نامی ایک رہائشی نے یو این آئی کو بتایا’’آشکارہ علاقہ میونسپل حدود میں آتا ہے ، ہمیں مکانوں کی تعمیر کیلئے میونسپل کمیٹی سے با قاعدہ اجازت حاصل کرنا پڑتی ہے اس کے باوجود بھی ہمیں میونسپل حدود سے باہر سمجھا جاتا ہے جس سے ہم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بائی پاس کے لئے حاصل کی گئی اراضی پر میوہ باغات لگے ہوئے تھے جس پر کئی لوگوں کی روزی روٹی کا انحصار تھا۔
اشرف نے کہا’’اب چونکہ زمین کو لیا گیا ہے لیکن جہاں تک معاوضے کا تعلق ہے تو ہم انصاف کے طلبگار ہیں‘‘۔
آشکارہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاوضے کی رقم کے اس مسئلے کو صوبائی کمشنر سمیت متعلقہ حکام تک پہنچایا لیکن ان کی کاوشیں فی الوقت بے سود ہی ثابت ہوئیں۔
ایک اور رہائشی جس کے میوہ باغ کی زمین کو مجوزہ بائی پاس روڈ کے لئے حاصل کیا گیا ہے ‘نے کہا’’ہم اب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ متعلقہ حکام ہمارے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمارے قصبے کے دیگر علاقوں بشمول خان پورہ، رنگ وار اور کنٹھ باغ کے باغ مالکوں کو اچھا معاوضہ دیا جا رہا ہے لیکن صرف اوشکارہ کے لوگوں کو بہت کم معاوضہ دیا جا رہا ہے جو سراسر نا انصافی ہے‘‘۔
باشندگان اوشکارہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں بھی وہی معاوضہ دیا جائے جو قصبے کے دوسرے علاقے کے کسانوں کو دیا جار ہا ہے ۔
دریں اثنا بارہمولہ ضلع انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ معاوضہ متعلقہ علاقے کے مروجہ سٹیمپ ریٹ کے مطابق دیا جاتا ہے تاہم اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس کے لئے ایک مناسب طریقہ کار ہے جس پر ان کو عمل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ زمین حاصل کے متعلق تمام طریقہ ہائے کار پر عمل کیا جا رہا ہے ۔
اس پروجیکٹ کے لئے حاصل شدہ زیادہ تر اراضی ، جو سرینگر، بارہمولہ قومی شاہراہ کو کشادہ کرنے اور اپ گریڈیشن منصوبے کا تیسرا مرحلہ ہے ، بارہمولہ کی باغبانی اراضی پر مشتمل ہے جو اپنے سرخ لذیذ سیب کی اقسام کے لئے مشہور ہے ۔
مجوزہ بائی پاس سرینگر سے آتے ہوئے شاہراہ کے بائیں جانب کانسی پوری سے شروع ہوگا اور تقریباً ۱۳کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے خان پورہ علاقے کے مضافات سے نکلے گا۔
بتادیں کہ ی مجوزہ بائی پاس روڈ ہائی وے کے اسٹریٹجک بارہمولہ ، اوڑی سے منسلک ہوگی جو لائن آف کنٹرول پر واقع آخری پوسٹ تک جاتی ہے ۔بارہمولہ، اوڑی ہائی کو ڈبل لین بنانے کا کام بھی جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

Next Post

’لڑائی جاری رہے گی‘: سونم وانگچک نے لداخ کے مطالبات پر ۲۱روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

’لڑائی جاری رہے گی‘: سونم وانگچک نے لداخ کے مطالبات پر ۲۱روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.