سرینگر//
محکمہ موسمیات نے ۲۷مارچ کی شام تک کسی بھی اہم موسمی تبدیلی سے انکار کیا ہے، لیکن اتوار کے روز گلمرگ اور پہلگام سمیت جموں و کشمیر میں پارہ صفر کی سطح سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئندہ۲۴گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے اور جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر۲۷ مارچ کی شام سے۲۸ مارچ کی شام تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع ۔
ترجمان نے کہا کہ ۲۹ مارچ سے جزوی طور پر ابر آلود موسم اور کہیں کہیں ہلکی بارش / برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ۳۰ سے۳۱ مارچ تک جزوی طور پر ابر آلود موسم اور بعض مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت۲ء۱۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات ۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور سال کے اس وقت کے لئے جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت میں یہ معمول سے ۲ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات ۸ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن میں یہ معمول سے۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات منفی۱ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ میں معمول سے ۲ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۷ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات ۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور یہ معمول سے ۴ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
افسر نے بتایا کہ کپواڑہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات ۶ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور یہ وہاں معمول سے۹ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عالمی شہرت یافتہ اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۷ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جموں و کشمیر کی موسم سرما کی راجدھانی میں یہ معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔