سرینگر/۱۲مارچ
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پنچ اور سرپنچ جنگجوؤں کے لئے آسان ٹارگیٹ ہیں۔
کمار نے کہا کہ جن پنچوں اور سر پنچوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار یہاں ٹائیگو ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کمار نے کہا’’پنچ سر پنچ سافٹ ٹارگیٹ رہتے ہیں جن کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سری نگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں‘‘۔
کولگام میں سر پنچ کو مارنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’وہ (سرپنچ) پولیس کو مطلع کئے بغیر گھر گیا ہوا تھا‘‘۔انہون نے کہا کہ تمام پروٹیکٹڈ پرسنز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید اقدام کئے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ کولگام کے آڈورہ علاقے میں جمعے کی شب مشتبہ جنگجوؤں نے شبیر احمد میر نامی ایک سر پنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
اس دوران جنگجوؤں کے ہاتھوں ایک سرپنچ کی ہلاکت کے ایک دن بعد کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بتادیں کہ کولگام کے آوڈو علاقے میں جمعے کی شب مشتبہ جنگجوؤں نے شبیر احمد میر نامی ایک سر پنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ہفتے کے روز ضلع کولگام کا دورہ کرکے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع مجسٹریٹ کولگام، ایس ایس پی کولگام، ضلع میں تعینات سی آر پی ایف کے سی اوز اور دوسرے اعلیٰ پولیس افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ میٹنگ میں پنچایتی راج اداروں اور پروٹیکٹڈ پرسنز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔