اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کانگریس میں قحط الرجال

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

صاحب آپ خود فیصلہ کیجئے کہ ہم کچھ نہیں کہیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں کہیں گے ۔ بات کانگریس کی ہے… کانگریس پارٹی کی ہے جس کے بار ے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے جموں صوبے کی دونوں پارلیمانی نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام طے کئے ہیں… نام طے کئے ہیں‘ لیکن ابھی اعلان نہیں کیا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں کیا ہے ۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے کہ اس وقت سبھی سیاسی جماعتیں امیدواروں کے نام طے کرتی ہیں‘ ان کا اعلان بھی کرتی ہیں… اور اگر کانگریس نے بھی ایسا ہی کیا ہے یا کررہی ہے تو… تواس میں کوکوئی نئی یا انوکھی بات تو نہیں ہے… نہیں صاحب آپ غلط ہے ‘ اس میں ایک نئی اور انوکھی بات ہو یا نہیں … لیکن جن دو امیدوروں کی بات کی جا رہی ہے … اگر کانگریس نے واقعی ان دو کا انتخاب کیا ہے تو… تو یہ کانگریس کے بارے میں بہت کچھ پتہ چلتا ہے… کہاجارہا ہے کہ کانگریس نے ادھمپورکے حلقے کیلئے لال سنگھ اور جموں کیلئے تارا چند کانام طے کیا ہے… اگر یہ بات سچ اور صحیح ہے تو… تویہ اس بات کی چغلی کھاتا ہے کہ کانگریس میں کس قدر قحط الرجال ہے اور… اور اس لئے ہے کہ دونوں لال سنگھ اور تارا چند کانگریس کو چھوڑ کر چلے گئے تھے… لال سنگھ تو بہت سال پہلے چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ تارا چند آزاد کے غلام بن گئے تھے… لیکن تارا چند کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے آزاد کی غلامی سے آزادی حاصل کی جبکہ لال سنگھ کی واپسی کئی برسوں بعد ہو ئی ہے… ہمیں ان کی گھر واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… لیکن صاحب اگر یہ دونوں واپس نہیں آتے تو… تو کیا کانگریس کے پاس ان دو حلقوں سے امیدواروں کھڑا کرنے کیلئے کوئی اہل اور قابل امیدوار نہیں تھا… اگر تھا تو پھر ان آیا رام گیا رام کو ہی میدان میں کیوں اتارا جا رہا ہے؟یقینا اس لئے اتارا جارہا ہے کہ کانگریس میںہر سطح پر قیادت کا فقدان ہے… لیڈروں اور کارکنوں کا قحط ہے… اگر ایسا نہیں ہو تا تو… تو اللہ میاں قسم لال سنگھ اور تارا چند کو موقع نہیں ملتا… الیکشن لڑنے کا موقع بالکل بھی نہیں ملتا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنقید کے بعد فوج نے یونیفارم سول کوڈ پر منعقد ہونے والے سمینار کو منسوخ کر دیا

Next Post

سیاستدان ضعیف بھی ہو تو مراعات کاحقدار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاستدان ضعیف بھی ہو تو مراعات کاحقدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.