جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی میں صدر راج کا امکان۔۔۔’جیل میں کیجری وال حکومت چلا سکتے ہیں اور نہ کابینہ میٹنگ کر سکتے ہیں‘

دہلی وزیر اعلیٰ کو عدالت نے ای ڈی کی چھ دن کی تحویل میں بھیج دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in اہم ترین
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جیل کے اندر سے اپنی حکومت نہیں چلا سکتے۔ سابق نوکرشاہوں اور آئینی ماہرین نے کہا کہ اس صورت حال میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر مداخلت کر سکتے ہیں اور آئینی ٹوٹ پھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو دہلی میں صدر راج لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔
سینئر بیوروکریٹ اور دہلی کے سابق چیف سکریٹری اومیش سہگل نے بتایا کہ اگر وہ (اروند کیجریوال) یہ کہہ کر استعفیٰ نہیں دیتے کہ وہ جیل سے حکومت چلائیں گے، تو یہ آئینی تحلیل کو دعوت دے گا جہاں حکومت نہیں چل سکتی۔ وہ نہ تو کابینہ کی میٹنگ کر سکتے ہیں اور نہ ہی جیل سے کوئی ہدایات دے سکتے ہیں۔ ایسے میں لیفٹیننٹ گورنر کی تجویز کے بعد مرکزی حکومت مداخلت کر کے صدر راج نافذ کر سکتی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ تاریخی طور پر کسی بھی سیاست داں نے جیل سے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حکومت نہیں چلائی ہے، سینئر وکیل راکیش دویدی نے کہا’’ایک حکومت کو جیل میں نہیں بلکہ عہدے پر وزیر اعلی کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔اور سوال کیا کہ کیجریوال جیل سے روزمرہ کے کام کیسے کریں گے؟ دویدی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین میں خاص طور پر یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ جب کسی وزیر اعلی کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس نے اپنے جانشین کا نام نہیں لیا ہے تو کیا ہونا چاہئے‘‘۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عوامی اخلاقیات کا ایک عنصر ہے ، جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جگہ کسی کو نامزد کریں۔
آئینی ماہر اور لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل پی ڈی ٹی آچاری نے نشاندہی کی کہ ایسی صورتحال میں قانون خاموش ہے۔ انہوں نے کہا’’چار حالات ہیں جن کے تحت ایک وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیتا ہے‘اکثریت کی حمایت کھو دیتا ہے، پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے، رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیتا ہے اور صدر راج کی صورت میں‘‘۔
آچاری نے کہا کہ جیل سے حکومت چلانا مشکل ہے، کیونکہ وزیر اعلیٰ کو اجلاسوں کی صدارت کرنی ہوتی ہے، اور وہ جیل سے سپروائزری اختیارات کا استعمال کیسے کریں گے؟ انہوں نے کہا،’’فائلوں کو ان کے پاس منتقل کیا جانا چاہیے اور حکومت کے روزمرہ کے کام کاج کو بھی۔ لہٰذا جیل سے حکومت چلانا ممکن نہیں ہے‘‘۔
کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیر اعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اندر ہو یا باہر، ان کی زندگی ملک کے لیے وقف ہے۔ عوام سب کچھ جانتی ہے کہ وہ جناردن ہیں۔ جے ہند۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر کیجریوال کو کل رات مبینہ شراب گھپلہ میں گرفتار کیا تھا۔
سینئر اے اے پی لیڈر اور ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا کہ کس طرح مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے ملک کے سب سے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے اپنی سیاسی تکبر کا مظاہرہ کیا۔ اروند کیجریوال کو گرفتار کرکے بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کے خوف کو مزید واضح کردیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے دلوں میں بے چینی، ان کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ ای ڈی کی کارروائی سے صاف نظر آتی ہے۔
پانڈے نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی سیاسی تاریخ میں بہت سی بڑی غلطیاں کی ہیں، لیکن ملک کے سب سے مقبول وزیر اعلیٰ اور ملک میں ایک مقبول حکومت کے سربراہ کو گرفتار کرنا بی جے پی کا ’نہ بھوتو نہ بھوشیتی‘ قسم کی سب سے بڑی سیاسی بھول ہوگی۔ بغیر کسی ثبوت کے ایک قومی پارٹی کے قومی کنوینر کو غیر آئینی طریقے سے راتوں رات گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
اس دوران کیجریوال کو دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کو مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھ دن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے والی ای ڈی کی ۱۰دن کی تحویل کی مانگ والی درخواست پر متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد۲۸مارچ تک تحویل میں بھیجنے سے متعلق حکم منظورکیا۔
کیجریوال کی جانب سے عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان سے ای ڈی کی تحویل کے مطالبے کو مسترد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
قبل ازیں، ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو سخت سیکورٹی کے درمیان وکلاء اور دیگر لوگوں سے بھری عدالت میں پیش کیا۔
سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی، وکرم چودھری اور رمیش گپتا نے عدالت کے سامنے کیجریوال کا موقف پیش کیا۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ای ڈی کا موقف پیش کیا۔
عدالت کے سامنے ، ای ڈی نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی۱۰دنوں کی حراست کی گزارش کرتے ہوئے انہیں شراب پالیسی گھوٹالہ کا اہم’سازش کار اورسرغنہ‘قرار دیا۔ ای ڈی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ’شراب گھوٹالہ‘کا سب سے زیادہ فائدہ عام آدمی پارٹی کو ہوا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کابہت جلد خاتمہ ہوسکتا ہے: میکرون

Next Post

’ مسلسل ۷ برس خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین مستقل کے حقدار ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ

’ مسلسل ۷ برس خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین مستقل کے حقدار ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.