سرینگر//
وادی کشمیر کے کچھ بالائی علاقوں میں جمعرات کو تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بالائی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سرینگر اور وادی کشمیر کے کچھ دیگر حصوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ تک بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات سرینگر نے کہا کہ جمعہ کی شام تک کشمیر اور جموں ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے۲۳سے۲۶مارچ کے درمیان مختصر بادلوں کے ساتھ عام طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔۲۷مارچ سے اگلے چار دنوں تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔