منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سوشل میڈیا انفلنسرس غیر ملکی آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی توثیق سے خبرداررہیں

ہدایات کی تعمیل میں ناکامی کی صورت میں سوشل میڈیا پوسٹ اور اکاؤنٹوں کو ہٹایا جا سکتا ہے:وزارت اطلاعات و نشریات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-22
in اہم ترین
A A
سوشل میڈیا انفلنسرس غیر ملکی آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی توثیق سے خبرداررہیں

Info

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج سوشل میڈیا پر تمام توثیق کاروں اور اثر انداز ہونے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ملکی آن لائن سٹ بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کی فروغ دینے یا مشتہر کرنے بشمول متبادل اشتہارات سے پرہیز کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ان اشتہارات کے صارفین بالخصوص نوجوانوں پر آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے زبردست مالی اور سماجی و اقتصادی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وزارت نے آن لائن اشتہاری بچولیوں کو مزید مشورہ دیا ہے کہ وہ اس طرح کے پروموشنل مواد کا رْخ ہندوستانی سامعین/ناظرین کی طرف نہ موڑیں۔
سوشل میڈیا کے بچولیوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کو شائع کرنے سے گریز کے لیے اپنے صارفین میں حساسیت پیدا کرنے کی کوششیں کریں۔
ایڈوائزری میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اس کی عدم تعمیل کی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
اس میں سوشل میڈیا پوسٹس یا اکاؤنٹس کو ہٹانا یا غیر فعال کرنا اور قابل اطلاق قوانین کے تحت تعزیری کارروائی شامل ہیں۔ ایڈوائزری میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آئی ٹی ایکٹ مجریہ۲۰۰۰ کی دفعہ۷۹ ایک طرف جہاں فریق ثالث کی معلومات، ڈیٹا، یا کمیونیکیشن لنک کے لیے جو ان کے ذریعہ دستیاب یا میزبانی کی گئی ہے ذمہ داری سے استثنیٰ فراہم کرتا ہے وہیں سیکشن ۷۹ کا ذیلی سیکشن (۳) (بی) کے مطابق ذمہ داری سے استثنیٰ لاگو نہیں ہوگا اگر حقیقی علم حاصل ہو جانے یا حکومت یا اس کی ایجنسی کی طرف سے مطلع کیے جانے کے باوجود کوئی بھی معلومات، ڈیٹا یا مواصلاتی لنک جس میں موجود ہے یا اس سے منسلک ہے بچولیوں کے زیر کنٹرول کمپیوٹر وسائل کو غیر قانونی کام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بچولیا کسی بھی طریقے سے ثبوت کو خراب کیے بغیر اس وسائل پر اس مواد تک رسائی کو تیزی سے ہٹانے یا غیر فعال کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
وزارت نے سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کی مورخہ۶مارچ۲۰۲۴ کی ایڈوائزری کا اعادہ کیا ہے جس میں مشہور شخصیات اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کی طرف سے سٹے بازی/جوئے کے پلیٹ فارم کی توثیق اور سٹے بازی کی سرگرمیوں کی توثیق کرنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ ایسی کوئی بھی براہ راست یا بالواسطہ اشتہار یا توثیق کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیدواروں کی تیسری فہرست‘ کانگریس پینل کی میٹنگ

Next Post

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.