منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عام انتخابات کے ساتھ آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کے انتخابات ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے چار ریاستوں آندھرا پردیش، اڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی کل 414 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات کرانے اور مختلف ریاستوں کی 26 خالی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا گیا ان کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے الیکشن کمشنروں مسٹر گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ راجدھانی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ان اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
آندھرا پردیش کی تمام 175 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 مئی کو لوک سبھا کی ووٹنگ کے چوتھے مرحلے کے ساتھ انتخابات ہوں گے ۔اس کے لیے 18 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 25 اپریل تک نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 اپریل کو ہوگی اور 29 اپریل تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 04 جون کو لوک سبھا انتخابات کی گنتی کے ساتھ کی جائے گی۔ انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہو جائے گا۔
اروناچل پردیش کی تمام 60 اسمبلی سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو لوک سبھا کے لیے ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے ساتھ ہی انتخابات ہوں گے ۔ اس کا نوٹیفکیشن 20 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کیے جاسکتے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال 28 مارچ اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 30 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور انتخابی عمل 6 جون کو مکمل ہوگا۔
اوڈیشہ اسمبلی کی 147 نشستوں کے لیے بالترتیب لوک سبھا انتخابات کے چوتھے ، پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلے کے ساتھ چار مرحلوں میں 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور 1 جون کو انتخابات ہوں گے ۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 28 سیٹوں کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن 18 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 25 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 اپریل کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی 29 اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
ریاست میں دوسرے مرحلے میں 35 سیٹوں کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن 26 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 3 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مئی کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی 6 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ اس الیکشن کے لیے ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے ساتھ اوڈیشہ کی 42 اسمبلی سیٹوں پر 25 مئی کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کا نوٹیفکیشن 29 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 6 مئی رکھی گئی ہے ، جانچ پڑتال 7 مئی کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی 9 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
عام انتخابات کے ساتویں مرحلے کے ساتھ ریاست کی باقی 42 نشستوں کے لیے یکم جون کو انتخابات ہوں گے ۔ اس کا نوٹیفکیشن 7 مئی کو جاری کیا جائے گا اور 14 مئی تک نامزدگی داخل کی جا سکے گی۔ کاغذات ن کی جانچ پڑتال 15 مئی کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 17 مئی مقرر کی گئی ہے ۔
سکم میں اسمبلی کے انتخابات عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ 19 اپریل کو ہوں گے ۔ 32 نشستوں والی ریاستی اسمبلی کے لیے 20 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 مارچ، جانچ پڑتال 28 مارچ اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کی چھ، گجرات کی پانچ، اتر پردیش کی چار، مغربی بنگال کی دو اور ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، تریپورہ، تلنگانہ، راجستھان، کرناٹک، بہار اور تملناڈو کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ یہ انتخابات ان ریاستوں میں عام انتخابات کے ساتھ مختلف مراحل میں کرائے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک، آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی

Next Post

کیجریوال کو ای ڈی سمن کیس میں ضمانت ملی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال کو ای ڈی سمن کیس میں ضمانت ملی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.