منگل, نومبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ماروتی سوزوکی کی ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-03
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یواین آئی) ماروتی سوزوکی انڈیا کی سیڈان کار ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے ہفتہ کو بتایا کہ اس کے مانیسر پلانٹ میں تیار ہونے والی ڈیزائر نے تقریباً 18 سال اور 9 ماہ میں یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل آلٹو، سوئفٹ اور ویگن آر بھی 35 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔
ڈیزائر بھارت ایس سی اے پی سے 5 اسٹار سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے والی پہلی سیڈان کار ہے۔ یہ بھارتی بازار میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مسافر گاڑیوں میں شامل ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کے لحاظ سے بھی پانچ سرفہرست ماڈلز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
ماروتی سوزوکی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہساشی تاکیوچی نے کہاکہ ڈیزائر کی 35 لاکھ گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اس ماڈل کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ چار نسلوں کے دوران لاکھوں صارفین کے اعتماد اور محبت کی عکاسی کرتی ہے۔ کسی کار کا تقریباً دو دہائیوں تک اپنی اہمیت برقرار رکھنا بڑی کامیابی ہے۔ 2008 میں متعارف کرائی گئی ڈیزائر نے اسٹائل، آرام اور افادیت کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہوئے ایک مضبوط ورثہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے ڈیزائر کے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی میں کمپنی کے ملازمین، سپلائرز اور ڈیلر پارٹنرس کے تعاون کو بھی سراہا۔
نومبر 2024 میں ڈیزائر کی نئی نسل بازار میں متعارف کرائی گئی تھی۔ اس میں پریمیم ٹو ٹون انٹیریئر، جدید خصوصیات اور بہتر ایندھن کی بچت جیسے فیچرز شامل ہیں۔ حال ہی میں اس کا آٹومیٹک ایس-سی این جی ورژن بھی پیش کیا گیا ہے۔
ڈیزائر نے اپریل 2015 میں 10 لاکھ، جون 2019 میں 20 لاکھ اور دسمبر 2024 میں 30 لاکھ یونٹ فروخت کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پر زور

Next Post

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
Next Post

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.