کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، پارٹی کی پارلیمانی جماعت کی رہنما سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 42ویں برسی کے موقع پر ان کی سمادھی شکتی استھل پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے، محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی نے صبح سابق وزیر اعظم کی سمادھی گلہائے عقیدت نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود پارٹی کے کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اندرا گاندھی کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تئیں ان کی لگن، ان کی قربانی، ان سے ملنے والے سبق اور ان کی دی ہوئی اقدار ہمیشہ رہنمائی کرتی رہیں گی۔ محترمہ گاندھی نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم کے ساتھ بچپن کی اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔






