پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا الیکشن شیڈول کا اعلان آج ہوگا

کچھ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کا اعلان بھی کیا جائیگا /کیا جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کا بھی اعلان ہو گا؟سسپنس برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-16
in اہم ترین
A A
لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائیگا:ای سی آئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴کی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کو کرے گا۔
الیکشن کمیشن کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کرے گا۔
انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کو سہ پہر تین بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا’’لوک سبھا انتخابات اور کچھ ریاستی اسمبلیوں کے شیڈول کا اعلان کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے پریس کانفرنس کل یعنی ہفتہ ۱۶مارچ کو سہ پہر ۳بجے ہوگی۔ اسے الیکشن کمیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیا جائے گا‘‘۔
۲۰۱۹کے لوک سبھا انتخابات۱۱؍ اپریل سے ۱۹ مئی تک سات مرحلوں میں ہوئے تھے۔
اس سے قبل چہارشنبہ کے روز چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ یا الگ الگ کرانے کا فیصلہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
جموں کشمیر کا طویل انتظار ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ کرانے پر غور کر رہا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان شروع کر دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب تک امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کی ہیں۔ کانگریس نے انتخابات کے لئے امیدواروں کی دو فہرستیں بھی جاری کی ہیں۔
حکومت نے گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن میں کمشنر کی دو خالی عہدوں پر تقرری کی ہے ۔ وزارت قانون وانصاف نے جمعرات کی شام گیانش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ان الیکشن کمشنروں کی تقرری کو منظوری دی تھی۔ دونوں کمشنروں نے فوری طور پر چارج سنبھال لیا اور دو دن بعد الیکشن شیڈیول کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
گذشتہ روز ہی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں الیکشن کمیشن میں کمشنروں کے دو خالی عہدوں پر تقرری پر غور کرنے کے لیے میٹنگ بلائی گئی، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے شرکت کی۔
حال ہی میں الیکشن کمشنر ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کے بعد کمیشن میں صرف چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ہی رہ گئے تھے ۔ چونکہ بقیہ دو کمشنروں کے عہدے خالی تھے اور لوک سبھا کے انتخابات قریب تھے ، اس لیے دونوں عہدوں پر جلد از جلد تقرریاں کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کی دو الیکشن کمشنروں کی تقرری پر فوری روک لگانے کی درخواستوں کو مسترد

Next Post

سڑک حادثے :اودھم پور میں ایک نوجوان کی موت، پونچھ میں تین نوجوان زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

سڑک حادثے :اودھم پور میں ایک نوجوان کی موت، پونچھ میں تین نوجوان زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.