بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے تنازع کی سماعت ۵۱مارچ کو کریگی

اے ڈی آر کے علاوہ کانگریس نے جیا ٹھاکر کی جانب سے بھی عرضیاں داخل کی ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-14
in اہم ترین
A A
سپریم کورٹ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے تنازع کی سماعت ۵۱مارچ کو کریگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
سپریم کورٹ چیف جسٹس کے بجائے ایک مرکزی وزیر سمیت دیگر پر مشتمل پینل کی سفارش پر الیکشن کمشنروں کی تقرری کے دسمبر ۲۰۲۳کے (ترمیم شدہ) قانونی التزامات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے بدھ کو عرضی گزاروں کے وکلاء کو بتایا کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے فہرست سازی کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں اور یہ معاملہ۱۵مارچ کو درج کیا جائے گا۔
ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی جانب سے عرضی کا ذکر کیا تھا۔
بنچ نے بھوشن سے کہا’’ہمیں چیف جسٹس سے ایک پیغام موصول ہوا ہے ۔ ہم اسے جمعہ کو درج کریں گے ‘‘۔
وکیل پرشانت بھوشن نے منگل کو جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔اے ڈی آر کے علاوہ کانگریس نے جیا ٹھاکر کی جانب سے بھی عرضیاں داخل کی ہیں۔
رٹ پٹیشن میں نئے ترمیم شدہ قانون کے بجائے ’انوپ برنوال‘کیس میں آئینی بنچ کی ہدایات کے مطابق الیکشن کمشنروں کی تقرری کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔اے ڈی آر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں کسی بھی دن عام انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے ۔ اس لیے اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے ۔
درخواست میں کہا گیا ’’اب، ایگزیکٹو کے پاس دو الیکشن کمشنرز کی تقرری کرنے کی صلاحیت ہے ، جو اسے نامناسب فائدہ دے سکتی ہے ۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہے ۔ اس لیے تقرری بھی منصفانہ ہونی چاہیے ‘‘۔
کانگریس نے جیا ٹھاکر کی طرف سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ دسمبر ۲۰۲۳میں نافذ نئے قانون کے التزامات کے مطابق دو الیکشن کمشنروں کی تقرری نہ کرے ۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیا قانون آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ اس کے علاوہ یہ انوپ برنوال بمقابلہ یونین آف انڈیا کے معاملے میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے خلاف ہے ۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات۲۰۲۴کے پیش نظر الیکشن کمشنروں کی فوری تقرری ضروری ہے ۔
عدالت عظمیٰ کی آئینی بنچ نے۲مارچ۲۰۲۳کو کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کا تقرر صدرجمہوریہ کے ذریعہ ایک پینل کے مشورے پرکیاجائے گا۔ اس پینل میں وزیر اعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس آف انڈیا شامل ہوں گے ۔
گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ نئے قانون میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جگہ ایک مرکزی وزیر کو پینل میں رکھنے کا التزام ہے ۔
الیکشن کمشنر ارون گوئل نے ۹مارچ۲۰۲۳کو استعفیٰ دے دیا اور اس سے پہلے فروری میں ایک اور الیکشن کمشنر کی میعاد پوری ہوگئی تھی۔ مرکزی حکومت ۱۵مارچ تک دو کمشنروں کی تقرری کر سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات:بی جے پی کی۷۲؍امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

Next Post

بی جے پی حکومت نے لداخ کے لوگوں کا اعتماد توڑا:پرینکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

بی جے پی حکومت نے لداخ کے لوگوں کا اعتماد توڑا:پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.