پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

گورکھ دھندہ:سرینگر جموں شاہراہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

شہ رگ کو اگر دبا یا جائے تو… تو صاحب حضرت انسان کا دم گھٹ جاتا ہے اور… اور اگر زیادہ دیر تک اسے دبائیے رکھا جائے تو… تو حضرت انسان کی موت بھی ہو سکتی ہے… اور سو فیصد ہو سکتی ہے ۔ہماری شہ رگ سرینگر جموں شاہراہ… قومی شاہراہ ہے… جو بار بار دب جاتی ہے یا اسے بار بار دبایا جاتا ہے… جی ہاں دبایا جاتا ہے… کیوں دبایاجاتا ہے یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں لیکن… لیکن کہنے والوں کاکہنا ہے کہ اس شاہراہ کو دبایاجاتا ہے… اس لئے نہیں کہ ہمارا…ہم کشمیریوں کا دم گھٹ جائے بلکہ اس لئے کہ…کہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ شاہراہ … جموںسرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی ایک گورکھ دھندہ بن گیا ہے …یقینا شاہراہ بند ہونے میں موسم … خراب موسم کا ایک بڑا عمل دخل ہے اور… اوراس سے ہمیں کوئی انکار نہیں ہے… لیکن …کیکن صاحب کہنے والوں کی سنی جائے تو… تو ایسا بھی ہو تا ہے… یا ایسا بھی کیا جاتا ہے کہ شاہراہ کے کسی حصے کو لینڈ سلائیڈنگ کی آڑ میں بند رکھا جاتا ہے… کچھ دیر کیلئے رکھا جاتا ہے اور… اور پھر… پھر گورھ دھندہ شروع ہو جاتا ہے… یعنی پیسہ پھینکو اور تماشہ دیکھو… اب شاہراہ پر تماشہ تو کوئی نہیں دیکھتا ہے… لیکن… لیکن صاحب پیسوں کا کھیل ضرور دیکھا جا سکتا ہے… خاص کر مال بردار گاڑیوں کے ساتھ اس کھیل کو کھیلا جاتا ہے… اور اسی گاڑی کو ہری جھنڈی دکھائی جاتی ہے جو ہرے ہرے نوٹ پھینک دے کہ… کہ کچھ ایک کا تو صاحب ایسا بھی کہنا ہے کہ… کہ یہ گورکھ دھندہ اتنا گہرا ہے کہ… کہ کوئی کوئی تو نوٹ دے کر بھی چوٹ کھاتا ہے کہ … کہ اس نے جس پارٹی کو نوٹ دئے ہوں وہ غائب ہو جاتی ہے اور… اور اس کی جگہ کوئی اور پارٹی آجاتی ہے… جموں سرینگر شاہرہ کشمیر کیلئے سب کچھ ہے… اس کے بغیر کشمیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے… یقینا اس شاہراہ کو بہتر اور سال کے بارہ مہینے قابل آمد و رفت بنانے کیلئے اب برسوں نہیں بلکہ دہائیوں سے کام جاری ہے… ایسا کام جو بہت حد تک مکمل کیا جا چکا ہے… لیکن صاحب کیا کیجئے گا… گا ان کالی بھیڑیوں کا جو اپنی کالی کرتوتوں سے باز نہیں آتی ہیں اور… اور اس شاہراہ پر لوگوں کے سفر کو آسان بنانے کے بجائے مشکل ترین بنا دیتی ہیں…ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی اے اے:ہندوستانی مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:وزارت داخلہ

Next Post

اعلیٰ چنائو کمیشن کا دورہ جموںوکشمیر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اعلیٰ چنائو کمیشن کا دورہ جموںوکشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.