جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منظوری کے ۴ سال بعد سی اے اے حقیقت بن گیا‘نوٹیفکیشن جاری

اپوزیشن جماعتوں کاٹائمنگ پر اعتراض /’انتخابات کو پولرائز کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in اہم ترین
A A
منظوری کے ۴ سال بعد سی اے اے حقیقت بن گیا‘نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
حکومت نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے لئے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
سی اے اے ‘ جو مذہب کو پہلی بار شہریت کا معیار بناتا ہے‘ کو دسمبر ۲۰۱۹میں پرتشدد مظاہروں ، جس میں ۱۰۰سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے ، اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور غیر بی جے پی ریاستوں کی طرف سے شدید مزاحمت کے درمیان پارلیامنٹ نے منظوری دی تھی۔
اب جبکہ نوٹیفکیشن کو جاری کیا گیا ہے، تو حکومت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دے سکتی ہے جو۲۰۱۵ سے پہلے ہندوستان آئے تھے۔
۲۰۱۹کے عام انتخابات اور مختلف ریاستی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کے لئے ایک اہم انتخابی پلیٹ فارم شہریت قانون کا نفاذ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات سے چند ہفتے پہلے ہوا ہے ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی لگاتار تیسری مدت کے لئے کوشش کرے گی۔
ایک ماہ سے بھی کم وقت میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ انتخابات سے پہلے سی اے اے کو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے ملک کا ایک قانون ہے۔ یہ یقینی طور پر نوٹیفائی کیا جائے گا۔ سی اے اے انتخابات سے پہلے نافذ ہوجائے گا اور کسی کو بھی اس کے بارے میں الجھن میں نہیں ہونا چاہئے۔
قابل ذکر ہو کہ اس قانون کے تحت تین مسلم ممالک کی اقلیتوں کو شہریت ملے گی۔ سی اے اے کے تحت مسلم کمیونٹی کے علاوہ تین مسلم اکثریتی پڑوسی ممالک سے آنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کو شہریت دینے کا انتظام ہے۔
۲۰۱۹ میں مرکزی حکومت نے شہریت قانون میں ترمیم کی تھی۔ اس میں ۳۱دسمبر۲۰۱۴ سے پہلے افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والی چھ اقلیتوں ہندو، عیسائی، سکھ، جین، بدھ اور پارسی کو ہندوستانی شہریت دینے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ قواعد کے مطابق شہریت دینے کا حق مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں ۹ریاستوں کے۳۰سے زائد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور ہوم سیکرٹریز نے شہریت کے تحت افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی اور عیسائیوں کو شہریت دی ہے۔
وزارت داخلہ کی۲۰۲۱۔۲۰۲۲کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ان غیر مسلم اقلیتی برادریوں کے کل۱۴۱۴ غیر ملکیوں کو یکم اپریل ۲۰۲۱سے۳۱ دسمبر ۲۰۲۱ تک ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے جن ۹ ریاستوں میں غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دی گئی ہے ان میں گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، اترپردیش، دہلی اور مہاراشٹر شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند و پاک میںماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آیا

Next Post

این آئی ٹی میں تعینات پروفیسر سے منسلک پانچ مقامات پر چھاپے مارے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

این آئی ٹی میں تعینات پروفیسر سے منسلک پانچ مقامات پر چھاپے مارے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.