سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے ’پی اے جی ڈی‘ کے دو پھاڑ ہونے پر کہا کہ ہم یہ بات گزشتہ چار سال سے کہہ رہے تھے کہ یہ اتحاد زیادہ دیر تک نہیں رہے گا۔
بخاری نے کہاکہ ان لوگوں کو دفعہ۳۷۰کو بحال کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہاکہ بالآخر آج یعنی جمعے کے روز ’پی اے جی ڈی‘کا اتحاد ختم ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے قبل از وقت ہی پیشین گوئی کی تھی کہ پی ڈی پی اور این سی کا اتحاد زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید بتایا کہ سال۲۰۲۰میں بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کے چناو میں دونوں پارٹیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو کھبی بھی معاف نہیں کریں گے ۔
بخاری کا کہنا تھاکہ دفعہ ۳۷۰کو بحال کرنے کے ضمن میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے جو کہا جارہا تھا وہ سفید جھوٹ تھا۔انہوں نے مزید بتایاکہ بہر حال سچ سامنے آہی گیاکہ دونوں پارٹیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ۔